Ultra thin Oppo R5s now available to buy in the US

Ultra Thin Oppo R5s Now Available To Buy In The US

پتلا ترین اوپو آر 5 ایس امریکا میں فروخت کے لیے پیش کر دیاگیا

اوپو نے پچھلے ہفتے اپنے نئے اینڈریوڈ سمارٹ فون آر 5 ایس کا اعلان کیا تھا۔ اوپو نے آج یہ سمارٹ فون امریکا میں فروخت کے لیے پیش کر دیاہے۔یہ ہینڈ سیٹ امریکا اور کچھ دوسرے ممالک میں دستیاب ہے۔ اس کی قیمت 220 ڈالر ہے تاہم اس رعایتی قیمت سے اگست کی 27 تاریخ تک ہی استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
وپو آر 5 ایس پچھلے ورژن اوپو آر 5 کا اپ گریڈڈ ورژن ہے۔

نئے ورژن میں 3 جی بی ریم اور 32 جی بی سٹوریج شامل کی گئی ہے، جوپچھلے ورژن سے زیادہ ہے۔ان کے علاوہ یہ آر 5 سے بہت سے مختلف نہیں۔اس کی چوڑائی 4.85ملی میٹر ہے۔سکرین کا سائز5.2انچ 1080p ہے۔اس ہینڈ سیٹ میں سنیپ ڈریگن 615 چپ سیٹ اور اوکٹا کور پروسیسر ہے۔کیمرہ میں فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل اور رئیر کیمرہ 13 میگا پکسل ہے۔ آر 5 ایس کی بیٹری 2000 ایم اے ایچ کی ہے۔

(جاری ہے)


اوپو آر 5 ایس میں Color OS 2.0انسٹال ہے جو کٹ کیٹ کی بنیاد پر بنایا گیا ہے تاہم امید ہے کہ اسے Color OS 2.1پر اپ ڈیٹ کر دیا جائے گا، جو لولی پوپ کی بنیاد پر بنایا گیاہے۔یہ سمارٹ فون امریکی ایل ٹی ای بینڈ کو سپورٹ نہیں کرتا اس لیے امریکی صارفین کو ایچ ایس پی اے(اے ٹی اینڈ ٹی اور ٹی موبائل) سے استعمال کرنا ہوگا۔
آر5 ایس کے بعد اوپو امریکی مارکیٹ میں ایک اور موبائل متعارف کرائے گا، جس کا نام آر 7 پلس ہوگا، آر 7 پلس 6 انچ کی ڈیوائس ہوگی۔

اوپو آر5 ایس

تاریخ اشاعت: 2015-08-26

More Technology Articles