Users Dont Want A New Design Every Year! Samsung

Users Dont Want A New Design Every Year! Samsung

صارفین ہر سال نیا ڈیزائن نہیں مانگتے!ایس 5کے پرانے ڈیزائن پر سامسنگ کا دلچسپ موقف

پیر کو موبائل ورلڈ کانگریس میں سامسنگ گلیکسی ایس 5 منظرِ عام پر آیا۔ مگر سامسنگ نے ان سب کو چونکا دیا جو سامسنگ کی طرف سے کچھ نئے کی امید کر رہے تھے، کیونکہ ایس 5 اپنے پہلے آنے والی فونز ایس 3 اور ایس 4 سے کافی مشابہت رکھتا ہے۔

دنیا بھر میں اسکا مذاق بھی اُڑایا گیا، خاص کر نوکیا اور ایچ ٹی سی نے تو سامسنگ کو سرعام کھری کھری سنائیں۔

(جاری ہے)

(تفصیل پڑھئیے)

اس سلسلے میں جب سامسنگ کے وائس پریزیڈنٹ سٹیفن ٹیلر سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ ’’ہمیں نہیں لگتا کہ لوگوں کو ہر سال کسی نئے ڈئزائن کی ضرورت ہے ، آپ کو ایسی تھیم ڈئزائن کرنی چاہیے جو اپنی پہچان خود بنائے۔

ہمارے خیال ہے کہ کور، رنگ اور خصوصیات میں مزید بہتری زیادہ ضروری ہے نہ کہ ڈیزائن میں۔ اگر آپ فیڈبیک دیکھیں تو فون کا واٹر پروف اور ڈسٹ پورف ہونا زیادہ اہم جانا گیا ہے‘‘۔

گلیکسی ایس 5کا ڈیزائن کافی پرانا ہے، اور ایسے لگتا ہے کہ اس دفعہ سامسنگ کو ڈیزائن تبدیل نہ کرنے کی حکمت عملی کافی مہنگی پڑ سکتی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-27

More Technology Articles