vivo also announces Xplay6 with QHD curved screen

Vivo Also Announces Xplay6 With QHD Curved Screen

وائیوو نے کیو ایچ ڈی خمدار سکرین کے ساتھ ایکس پلے 6 کا اعلان کر دیا

ایکس 9 اور ایکس 9 پلس کے ساتھ ساتھ چینی کمپنی وائیوو نے وائیوو ایکس پلے 6 کا بھی اعلان کیا ہے۔اس فون کی اہم خصوصیات میں 5.46 انچ کیو ایچ ڈی ایمولیڈدوہری خمدار ٹچ سکرین، 6 جی بی ریم، 128 جی بی سٹوریج، ڈوئل سم، 4 جی سپورٹ اور فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 4080 ایم اے ایچ کی بیٹری سپورٹ ہے۔ اس فون میں اینڈروئیڈ 6.0 مارش میلو کی بنیاد پر وائیوو کا بنایا Funtouch OS 3.0 انسٹال ہے۔

(جاری ہے)


ایکس پلے 6 کا ایک رئیر کیمرہ 12 میگا پکسل سونی آئی ایم ایکس 362 (پکسل سائز 1.4 این ایم)، f/1.7 اپرچر، فور ایکسس آپٹیکل امیج سٹیبلائزیشن اور فیز ڈیٹیکشن آٹو فوکس(0.3 سیکنڈ) فیچرز کاحامل ہے۔
بیک پر سیکنڈری کیمرہ 5 میگا پکسل ہے جو depth انفارمیشن کے لیے ہے۔ بیک پر ڈوئل ٹون ایل ای ڈی فلیش بھی ہے۔ سیلفی کے لیے فون کے فرنٹ پر f/2.0 اپرچر کے ساتھ 16 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ ہے۔
ایکس پلے 6 میں فنگر پرنٹ سکنیر، 3.5 ایم ایم ہیڈ سیٹ جیک کے ساتھ ڈیڈیکیٹڈ DACاور amp بھی ہے۔
یہ فون چین میں 12 دسمبر کو فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس کی قیمت 4498 یوان یا 651 ڈالر ہوگی۔
ایکس پلے 6 صرف گولڈ اور روز گولڈ رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2016-11-17

More Technology Articles