Vivo launches V5 Plus priced at 410 dollar

Vivo Launches V5 Plus Priced At 410 Dollar

وائیوو نے 20 میگا پکسل اور 8 میگا پکسل کے ڈوئل فرنٹ کیمرہ کے ساتھ وی 5 پلس متعارف کرا دیا

وائیوو نےاپنا نیا سمارٹ فون وائیوو وی 5 پلس متعارف کرا دیا ہے۔یونی باڈی ایلومینیم باڈی وی 5 پلس (V5 Plus) کی 5.5 انچ 1080p IPS LCD کی حفاظت کے لیے اس میں کورنگ گوریلا گلاس 5 شامل کیا گیاہے۔اس سمارٹ میں کوالکوم سنیپ ڈریگن 625 چپ سیٹ کے ساتھ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔

(جاری ہے)


فون کی بیک پر پرائمری کیمرہ 16 میگا پکسل اور فرنٹ پر زبردست ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے، جس میں مین کیمرہ 20 میگا پکسل اور depth سنسر 8 میگا پکسل ہے۔

کم روشنی میں سیلفی بنانے کے لیے فون کے فرنت پر ایل ای ڈی بھی ہے۔اس فون میں اینڈروئیڈ مارش میلو کی بنیاد پر بنایا گیا فن ٹچ او ایس 3.0 انسٹال ہے۔ فون کی بیٹری 3160 ایم اے ایچ کی ہے، جو فاسٹ چارجنگ کو بھی سپورٹ کرتی ہے۔یہ فون گولڈن رنگ میں دستیاب ہوگا۔
اس فون کو فی الحال بھارت میں متعارف کرایا گیا ہے،جہاں 24 جنوری سے اس کی فروخت شروع ہو گی۔ اس کی قیمت 27,980 بھارتی روپے یا 410 ڈالر ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-01-23

More Technology Articles