vivo NEX Dual Display Edition arrives with 2x AMOLEDs and three cameras

Vivo NEX Dual Display Edition Arrives With 2x AMOLEDs And Three Cameras

ویوو نے 10 جی بی ریم اور تین کیمروں کے ساتھ vivo NEX Dual Display Edition جاری کر دیا

ویوو کے نئے فون کا نام NEX Dual Display Edition ہے، فون کے نام سے ہی اس کے بارے میں معلوم ہوجاتا ہے کہ اس میں دومتحرک ڈسپلے ہیں۔اس فون میں فرنٹ کے ساتھ بیک پر بھی ڈسپلے ہے۔ ڈوئل ڈسپلے کے علاوہ بھی اس فون میں  بہت سے زبردست فیچرز ہیں۔
فون کے مین  فرنٹ ڈسپلے  کا ڈیزائن تقریباً بیزل لیس ہے۔ مین ڈسپلے کا سکرین سائز 6.39 انچ ہے۔ اس سپر ایمولیڈ ڈسپلے کی ریزولوشن 1080 x 2340 پکسل اور ایسپکٹ ریشو 19.5:9 ہے۔
ویوو کے مطابق فرنٹ ڈسپلے  کی سکرین ٹو باڈی ریشو 91.63 فیصد ہے۔

فون کا بیک پینل بھی سپر ایمولیڈ ہے لیکن اس کا سائز تھوڑا چھوٹا یعنی 5.49 انچ ہے۔اس کی ریزولوشن 1080 x 1920 پکسل اور ایسپکٹ ریشو 16:9 ہے۔

(جاری ہے)


فون میں سنیپ ڈریگن 845 چپ سیٹ، 10 جی بی ریم اور 128 جی بی کی ناقابل توسیع انٹرنل سٹوریج ہے۔ اس فون کے فرنٹ پر کوئی کیمرہ نہیں لیکن بیک ڈسپلے کے ساتھ 3 کیمرے ہیں۔

ان میں سے مین کیمرہ او آئی ایس اور f/1.79 اپرچر لینز کے ساتھ 12 میگا پکسل کا ہے۔ دوسرا ڈیپتھ سنسر f/1.8 لینز کے ساتھ 2 میگا پکسل ہے۔ تیسرا کیمرہ ٹائم آف فلائٹ قسم کا ہے۔ اس کا بنیادی استعمال فاصلے کی پیمائش ہے، اسے ایڈوانس فیس انلاک کے لیے بھی استعمال کیا جائےگا۔ یاد رہے کہ اس فون میں فیس انلاک صرف بیک سکرین کی طرف ہی کام کرےگا۔ مین سکرین پر اسے صرف انڈر ڈسپلے فنگرپرنٹ ریڈر سے انلاک کیا جا سکتا ہے۔
ویوو کا کہنا ہے کہ فون کے کیمرہ مینو میں بہت سے زبردست فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔
اس فون میں  10V/2.25A پر فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 3500 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ فون میں Funtouch OS 4.5 کے ساتھ اینڈروئیڈ 9.0 پائی انسٹال ہے۔
چین میں اس فون کے پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں جبکہ اس کی فراہمی کاآغاز 29 دسمبر سے ہوگا۔ چین سے باہر اس فون کے پری آرڈر جلد شروع ہونگے۔ اس فون کی قیمت 4998 یوان یا 720 ڈالر ہے۔


تاریخ اشاعت: 2018-12-11

More Technology Articles