Vivo teases a retina scanner for the Vivo X5Pro

Vivo Teases A Retina Scanner For The Vivo X5Pro

ویوو ایکس5 پرو میں ریٹینا سکینر بھی ہوگا

کئی سمارٹ فونز، جن میں سام سنگ اور ایپل کے فلیگ شپ بھی شامل ہیں، کے بارے میں افواہیں سنی کہ ان میں ریٹینا سکینر ہو گا مگر وہ افواہیں افواہیں ہی رہی ۔ اب تازہ ترین اطلاع سننے میں آ رہی ہے کہ ویوو ایکس 5 پرو میں ریٹینا سکینر ہوگا۔ اسے افواہ کی بجائے اطلاع اس لیے کہا جارہا ہے کیونکہ اس کا پتہ ویوو کے اپنے اشتہار سے چلا ہے ، جس میں دکھا یا گیا کہ کس طرح سکینر صارف کی آنکھوں سے وریدوں(نس) کے پیٹرن کو پڑھ رہاہے۔

ریٹینا سکینر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ فنگر پرنٹ سکینر سے بھی زیادہ محفوظ ہوگا۔

(جاری ہے)


ویوو ایکس 5 پرو کے دونوں طرف(فرنٹ اور بیک پر) 2.5 ڈی گلاس پینل ہونگے۔ رئیر کیمرے میں فیس ڈی ٹیکشن آٹو فوکس فیچر ہوگا۔ سی پی یو 64 بٹ سنیپ ڈریگن 615 ہوگا۔ اس سیٹ میں یوایس بی ٹائپ سی کا کنکٹر بھی ہو گا۔ ابھی تک ویوو ایکس 5 پرو کی لانچ کی تاریخ کے بارے میں معلومات سامنے نہیں آئی۔
ویوو نے پچھلے دنوں ویوو ایکس 5 میکس پلس (تفصیلات اس صفحے پر) متعارف کرایا تھا۔ اس کے علاوہ ویوو ایکس شوٹ کے اگلے ورژن کےبارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ آئی فون 6 سے تیز ہوگا(تفصیلات اس صفحے پر)

تاریخ اشاعت: 2015-05-01

More Technology Articles