vivo V11 unveiled with in display fingerprint scanner
ویوو نے انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ سکینر اور واٹر ڈراپ نوچ کے ساتھ ویوو وی 11 لانچ کر دیا
ویوو کے سماٹ فون ویوو وی 11 کے بارے میں گزشتہ کئی ہفتوں سے بہت سی افواہیں سامنے آ رہی تھیں۔ اب اس فون کو باضابطہ طور پر متعارف کرا دیا گیا ہے۔اس مڈ رینج فون کی 6.41 انچ ایمولیڈ سکرین پر انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ سکینر اور واٹر ڈراپ نوچ ہے۔
ویوو وی 11 میں 2.2 گیگا ہرٹز اوکٹا کور سی پی یو اور ایڈرینو 512 جی بی یو کے ساتھ سنیپ ڈریگن 660 چپ سیٹ، 6 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔
ویوو وی 11 کے 6.41 انچ ایمولیڈ ڈسپلے کی ریزولوشن فل ایچ ڈی پلس ہے۔ یہ پہلا مڈ رینج فون ہے، جس میں انڈر ڈسپلے فنگرپرنٹ سکینر ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔
(جاری ہے)
فون میں Face Access نامی فیس انلاک کا فیچر بھی ہے۔
انڈرڈسپلے فنگر پرنٹ سکینر اور فیس ایکسس دونوں ہی ایک وقت میں کام کرتے ہیں اور جو بھی پہلے صارف کی شناخت کرے، فون کو انلاک کر دیتا ہے۔ فون کا مین کیمرہ 12MP f/1.8 + 5MP f/2.4 کا ہے۔ یہ کیمرہ سیٹ اپ پلے ویوو ایکس 21 اور ویوو NEX S میں استعمال ہو چکا ہے۔ اس فون کا سیلفی کیمرہ f/2.0 لینز کے ساتھ 25 میگا پکسل کا ہے۔ فون کی بیٹری 18W کوئیک چارج سپورٹ کے ساتھ 3400 ایم اے ایچ کی ہے لیکن اسے یو ایس بی – سی کی بجائے مائیکرو یو ایس بی پورٹ سے چارج کرنا پڑتا ہے۔ویوو وی 11 میں اینڈروئیڈ اوریو 8.1 بیسڈ Funtouch 4.5 انسٹال ہے۔ یوزر انٹرفیس کے نئے ورژن میں سی پی یو اور میموری کے متوازن استعمال کے لیے Jovi AI Engine بھی ہے۔ جو فون کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔ یہ فون 6 ستمبر سے کئی ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry