vivo V5 unveiled with 20MP selfie camera

Vivo V5 Unveiled With 20MP Selfie Camera

وائیوو نے 20 میگا پکسل سیلفی کیمرا کے ساتھ وائیوو وی 5 سمارٹ فون متعارف کرا دیا

وائیوو کو اندازہ ہوگیا ہے کہ صارفین میں مقبولیت کے لیے سمارٹ فون میں بہترین سیلفی کیمرہ ہونا ضروری ہے۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنی نے 16 میگا پکسل سیلفی کیمرے کے ساتھ وائیوو ایکس 7 پلس متعارف کرایا تھا لیکن وہ تھوڑا مہنگا بھی تھا۔اب وائیوو نے 20 میگا پکسل سونی سنسر IMX376،1/2.78” ، f/2.0 سیلفی کیمرے کے ساتھ وائیوو وی 5 متعارف کرایا ہے۔


فون کے فرنٹ پر ایل ای ڈی فلیش بھی ہے۔ وائیوو وی 5 کا مین کیمرہ فیز ڈیٹیکشن آٹو فوکس کے ساتھ 13 میگا پکسل ہے۔
اتنے زبردست سیلفی کیمرہ کے باوجود فون کے 5.5 انچ آئی پی ایس ڈسپلے کی ریزولوشن صرف 720p ہے۔ ڈسپلے کی حفاظت کے لیے 2.5D گوریلا گلاس بھی شامل کیا گیا ہے۔ سکرین کے نیچے ہی فنگر پرنٹ سنسر ہے ۔

(جاری ہے)


اوکٹا کور پراسیسر کے ساتھ فون کی ریم 4 جی بی اور انٹرنل سٹوریج 32 جی بی ہے۔

سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔ اس فون میں اینڈروئیڈ 6.2 مارش میلو کی بنیاد پر بنایا گیا Funtouch OS 2.6 انسٹال ہے، جس میں سپلٹ سکرین ملٹی ٹاسکنگ کے ساتھ سمارٹ سپلٹ 2.0 بھی شامل کیا گیا ہے۔
میٹل باڈی کےوائیوو وی 5 کی موٹائی 7.55 ملی میٹر اور وزن 154 گرام ہے۔ یہ کراؤن گولڈ اور گرے رنگوں میں متعارف کرایا گیا ہے۔ فون کی بیٹری 3000 ایم اے ایچ کی ہے۔ فون میں AK4346 Hi-Fi ہائی فائی آڈیو چپ بھی ہے جس کی signal-to-noise ریشو 115dB ہے۔
اس فون کی قیمت 265 ڈالر ہے۔ بھارت میں یہ 26 نومبر سے دستیاب ہوگا۔

vivo V5 unveiled with 20MP selfie camera
تاریخ اشاعت: 2016-11-16

More Technology Articles