vivo X9 and X9 Plus are now official with a 20MP plus 8MP selfie camera

Vivo X9 And X9 Plus Are Now Official With A 20MP Plus 8MP Selfie Camera

وائیوو نے 20 میگا پکسل اور 8 میگا پکسل ڈبل سیلفی کیمرہ فون لانچ کردئیے

وائیوو نے وائیوو وی 5 متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ اپنی ایکس لائن میں بھی مزید اضافہ کیا ہے۔ وائیوو نے وائیوو ایکس 9 اور وائیوو ایکس 9 پلس بھی متعارف کرائے ہیں۔ ان فونز کی سب سے اہم خصوصیت 20 میگا پکسل اور 8 میگا پکسل ڈوئل فرنٹ کیمرہ سیٹ اپ ہے۔20 میگا پکسل سیلفی کیمرہ میں f/2.0 اپرچر کے ساتھ 1/2.8″ سونی IMX376 سنسر استعمال ہوا ہے جبکہ 8 میگا پکسل کیمرہ depth انفارمیشن کے لیے ہےجو سیلفی کو مزید خوبصورت بنا دے گا۔


ایکس 9 کی پیمائش 152.6 x 74 x 6.99ملی میٹر اور وزن 154 گرام ہے۔ 5.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے کی اس ڈیوائس میں سنیپ ڈریگن 625 ایس او سی ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی یا 128 جی بی سٹوریج ہے۔ 128 جی بی سٹوریج انٹرنیشنل ورژن کے لیے ہے۔
ڈیوائس کا مین کیمرہ f/2.0 ، پی ڈی اے ایف اور سنگل ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 16 میگا پکسل ہے۔

(جاری ہے)

فون کی اضافی خصوصیات میں 4جی ایل ٹی ای کے ساتھ VoLTE اور ڈوئل سم سپورٹ ہے۔

اس کے علاوہ اس میں AKM4376 DAC ، فنگر پرنٹ ریڈر اور 3050 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
وائیووایکس 9 پلس 5.88 انچ فل ایچ ڈی سپر ایمولیڈ ڈسپلے ڈیوائس ہے۔ اس میں زیادہ پاور فل سنیپ ڈریگن 653 ایس او سی، 6 جی بی ریم ، 128 جی بی انٹرنل سٹوریج اور 4000ایم اے ایچ کی بیڑی ہے۔ باقی تمام ہارڈ وئیر وہی وائیوو ایکس 9 والا ہی ہے۔
یہ دونوں سمارٹ فون گولڈ یا روز گولڈ رنگوں میں متعارف کرائے گئے ہیں۔ وائیوو ایکس 9 چین میں پری آرڈر پر دستیاب ہے۔ اس کے 64 جی بی ورژن کی قیمت 2798 یوان یا 406 ڈالر اور 128 جی بی ورژن کی قیمت 2998 یوان یا 435 ڈالر ہے۔ایکس 9 پلس کی دستیابی اور قیمت کے بارے میں معلومات 26 دسمبر کو سامنے آئیں گی۔

vivo X9 and X9 Plus are now official with a 20MP plus 8MP selfie camera
تاریخ اشاعت: 2016-11-16

More Technology Articles