vivo X9s and X9s Plus become official with dual front cameras

Vivo X9s And X9s Plus Become Official With Dual Front Cameras

ویوو نے ڈوئل فرنٹ کیمرہ کے ساتھ ویوو ایکس 9 ایس اور ایکس 9 ایس پلس متعارف کرا دئیے

چینی سمارٹ فون کمپنی ویوو نے اپنا تازہ ترین سمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔ ایکس 9 ایس اور ایکس 9 ایس پلس کا بہت سا ہارڈ وئیر ایک سا ہی ہے۔
ویوو ایکس 9 ایس میں کوالکوم سنیپ ڈریگن 652 چپ سیٹ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی کی ناقابل توسیع انٹرنل سٹوریج ہے۔5.5 انچ 1080p ایمولیڈ ٹچ سکرین کے حامل اس فون میں اینڈروئیڈ 7.1.1 نوگٹ کے ساتھ ویوو کا فن ٹچ 3.0 انسٹال ہے۔


اس فون کی اہم خصوصیت اس کے فرنٹ پر ڈوئل سیلفی کیمرہ ہے۔ ان میں سے ایک کیمرہ 20 میگا پکسل اور دوسرا 5 میگا پکسل کا ہے۔ دونوں کیمروں کا اپرچر f/2.0 ہے۔ فرنٹ پر ڈوئل کیمرے کے ساتھ ساتھ فلیش بھی ہے۔اس فون کا رئیر کیمرہ ایل ای ڈی فلیش اور f/2.0 اپرچر کے ساتھ 16 میگا پکسل کا ہے۔فون کی بیٹری 3320 ایم اے ایچ کی ہے۔ کنٹیکٹیویٹی کے فون میں 4G LTE، وائی فائی، بلوٹوتھ اور جی پی ایس ہے۔

(جاری ہے)

فنگر پرنٹ سنسر کو فون کے ہوم بٹن میں ہی شامل کر دیا گیا ہے۔ ویوو ایکس 9 ایس کی پیمائش 152.6×74.2×6.99ملی میٹر اور وزن 155.3 گرام ہے۔
اس کے برعکس ویوو ایکس 9 ایس پلس کا ڈسپلے 5.85 انچ ایمولیڈ فل ایچ ڈی ہے۔ اس فون میں سنیپ ڈریگن 653 چپ سیٹ اور 4015 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ ان کے علاوہ باقی ہارڈ وئیر میں یہ ویوو ایکس 9 ایس جیسا ہی ہے۔
ایکس 9 ایس کی قیمت 2698 یوان یا 396 ڈالر ہے جبکہ ایکس 9 ایس پلس کی قیمت 2998 یوان یا 440 ڈالر ہے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ چین سے باہر ان ڈیوائسز کو کب لانچ کیا جائے گا۔

vivo X9s and X9s Plus become official with dual front cameras
تاریخ اشاعت: 2017-07-06

More Technology Articles