vivo xplay 5 world first 6GB RAM smartphone

Vivo Xplay 5 World First 6GB RAM Smartphone

وائیو ایکس پلے 5

وائیو ایکس پلے 5(Xplay 5) دنیا کا پہلا سمارٹ فون ہے، جس میں 6 جی بی ریم ہے۔یعنی اس سمارٹ فون کی ریم اس وقت استعمال ہونے والے بہت سے لیپ ٹاپس سے زیادہ ہیں۔یہ چینی کمپنی اس سے پہلے بھی 2014 میں وائیو ایکس پلے 3ایس سمارٹ فون میں سب سے پہلے کواڈ ایچ ڈی (1440 x 2560 ریزولوشن) متعارف کراچکی ہے، تاہم اس سے پہلے ہی ایل جی نے پوری دنیا میں جی 3 فراہم کر کے کریڈٹ لے لیا تھا۔


وائیو ایکس پلے 5 میں صرف ریم ہی نہیں بقیہ ہارڈ وئیر بھی متاثر کن ہے۔ ڈیوائس کا ڈسپلے 5.43 انچ کواڈ ایچ ڈی ایمولڈ ہے۔ فون کے دونوں جانب سام سنگ گلیکسی ایس 7ایج کی طرح خم ہیں۔
یہ فون سارے کا سارا ایلومینیم میگنیشیم کا بنا ہے۔ فون کی بیک کے خم فون کی اچھی گرفت کے لیے کافی معاون ہیں۔
فون کے اندر دیکھیں تو فون میں کوالکوم کا تازہ ترین کواڈ کور سنیپ ڈڑیگن 820چپ سیٹ اور یو ایف ایس 2.0 سٹوریج ہے۔

(جاری ہے)


کمپنی کا کہنا ہے کہ فون کے چپ کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے اس میں خصوصی کولنگ سسٹم ہے، جو فون کی بہترین کارکردگی میں بھی معاون ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس فون میں کبھی اوور ہیٹنگ کی شکایت سامنے نہیں آئے گی۔
فون کا مین کیمرہ 16 میگا پکسل سونی آئی ایم ایکس 298 ہے ، جس کے ساتھ ڈوئل ٹون ایل ای ڈی فلیش بھی ہے۔مین کیمرے کی دیگر خصوصیات میں فیزڈیٹیکشن، آٹو فوکس اور الیکٹرونک امیج سٹیبلائزیشن بھی ہے۔

اس ڈیوائس کی موٹائی 7.59 ملی میٹر(0.30 انچ) ہے۔فون کی بیٹری 3600 ایم اے ایچ کی ہے جبکہ فون میں فاسٹ چارجنگ سپورٹ بھی ہے۔فون کی بیک پر فنگر پرنٹ سکینر بھی شامل کیا گیا ہے۔
وائیو نے ابھی اس ڈیوائس کے 4 جی بی ریم / 128 جی بی سٹوریج ورژن کے پری آرڈر شروع کر دئیے ہیں، جس کی قیمت تقریباً 565 ڈالر ہے۔اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ 6 جی بی ریم ماڈل کی قیمت 600ڈالر سے زیادہ ہوگی۔دوسرے ممالک کے رہنے والے فی الحال اس فون کو ری سیلر کے ذریعے شپنگ چارجز برداشت کرنے کے بعد حاصل کر سکیں گے۔

وائیو ایکس پلے 5

تاریخ اشاعت: 2016-03-02

More Technology Articles