vivo Y93 is official with a big battery and affordable price

Vivo Y93 Is Official With A Big Battery And Affordable Price

بڑی بیٹری اور مناسب قیمت کے ساتھ ویوو وائی 93 لانچ کر دیا گیا

ویوو نے بڑی بیٹری، مناسب قیمت، واٹر ڈراپ نوچ اور ڈوئل کیمرہ کے ساتھ ایک نئے مڈرینج سمارٹ فون کا اعلان کر دیا ہے۔ ویوو وائی 93 (vivo Y93) سنیپ ڈریگن 439 چپ سیٹ کے ساتھ پہلا سمارٹ فون ہے۔ اس چپ سیٹ کو 12 nm FinFET  پر بنایا گیا ہے۔
ویوو وائی 93 کا ڈسپلے 6.2 انچ ایل سی دی اور ریزولوشن ایچ ڈی پلس ہے۔ فون میں 4 جی بی ریم اور 64  بی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ سٹوریج بڑھانے کے لیے فون میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ بھی دستیاب ہے۔

فون میں شامل نئے چپ سیٹ میں 8 کورٹیکس اے 53 کورز ہیں، اس کی کلاک سپیڈ 1.95 گیگا ہرٹز ہے۔ گرافکس کےلیےاس میں ایڈرینو 505 جی پی یو ہے۔ یہ 21 میگا پکسل تک کے کیمرہ کو سپورٹ کرتا ہے لیکن ویوو نے اس میں بیک پر 13 MP f/2.2 + 2 MP f/2.4 ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ شامل کیا ہے۔
فون کا سیلفی کیمرہ فیس انلاک کے فیچر کے ساتھ 8 MP f/2.0 کا ہے۔

(جاری ہے)

مزید سیکورٹی کے لیے اس میں فنگر پرنٹ سکینر بھی ہے۔


وائی 93 میں ورچوئل اسسٹنٹ Jovi بھی شامل کیا گیا ہے۔ یہ FunTouch OS کاحصہ ہے، جسے اینڈروئیڈ اوریو 8.1 کی بنیاد پر بنایا گیا ہے۔
اس فون کی بیٹری 4030 ایم اے ایچ کی ہے، جسے مائیکرو یو ایس بی پورٹ سے چارج کیا جائے گا۔ کنکٹیویٹی کے لیے اس میں ڈوئل سم سلاٹ اور بلوٹوتھ 5، 364Mbpsپر Wi-Fi ac ہے۔ چپ سیٹ کی ایل ٹی ای سپیڈ 150/75 Mbps تک محدود ہے۔
ویوو وائی 93 کی قیمت 1500 یوان یا 215 ڈالر یا 190 یورو ہے۔
vivo Y93 is official with a big battery and affordable price
تاریخ اشاعت: 2018-11-01

More Technology Articles