Warid brings unlimited calls, SMS and internet for whole week

Warid Brings Unlimited Calls, SMS And Internet For Whole Week

وارد کی نئی پورا ہفتہ آفر

وارد نے اپنے پری پیڈ صارفین کے لیے ایک اور آفر متعارف کرائی ہے جس کےتحت صارفین 70 روپے میں بے شمار کالز، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ استعمال کر سکیں گے۔

تفصیلات
اس آفر کے تحت وارد صارفین کو سوموار سے ہفتے تک 100 وارد منٹ روزانہ دے گا۔اتوار کے دن صارفین کو 250 آن نیٹ منٹس ملیں گے۔ اس کے علاوہ صارفین پورے ہفتے میں 1000 ایس ایم ایس اور 250 ایم بی انٹرنیٹ بھی استعمال کر سکیں گے۔



آفر حاصل کرنے کا طریقہ
اس پیشکش کو حاصل کرنے کے لیے صارفین اپنے پری پیڈ نمبر سے ایس ایم ایس میں WOلکھ کر 3333 پر بھیج دیں ۔

آفر کو ختم کرنے کا طریقہ
اس سہولت کو ختم کرنے کے لیے ایس ایم ایس میں WO سپیس off لکھ کر 3333 پر بھیج دیں۔

(جاری ہے)



قیمت
پورا ہفتہ آفر کی قیمت 70 روپے بشمول تمام ٹیکسز ہے۔



بقایا سٹیٹس کے لیے
بقایا منٹس، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ کا سٹیٹس جاننےکے لیے *200*301#ڈائل کریں۔

شرائط و ضوابط
1. یہ پیشکش محدود مدت کے لیے ہے۔
2. اس پیشکش سے 24 گھنٹے میں کسی بھی وقت فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔
3. بیلنس ہونے کی صورت میں یہ آفر خودکار طور پر ری نیو ہو جائے گی، جبکہ بیلنس نہ ہونے کی صورت میں یہ آفر ختم ہو جائے گی اور صارفین کو بعد میں خود ایکٹیویٹ کرانی ہوگی۔

4. اس پیشکش سے ہفتے میں ایک دفعہ ہی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے اوراسے 7 دن بعد ہی ری نیوکرایا جا سکتا ہے۔
5. یہ پیشکش تمام بڑے پیکیجز کے ساتھ بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔
6. اس پیشکش کے منٹس، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ کے ختم ہونے کے بعد پیکیجز پلان کے مطابق چارجز لاگو ہونگے۔
7. اس پیشکش سے اپنا شہر اور ایف این ایف آفر کے ساتھ فائدہ نہیں اٹھایا جا سکتا ۔
8. اس پیشکش سےپاکستان میں کہیں بھی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔
9. مفت منٹس ہر روز 12 بجے تک ہی قابل استعمال ہونگے۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-10

More Technology Articles