Warid Launches Two GFive LTE Smartphones

Warid Launches Two GFive LTE Smartphones

وارد نے دو جی فائیو ایل ٹی ای سمارٹ فون متعارف کرادئیے

وارد ٹیلی کام نے اپنے صارفین کے لیے دو نئے ایل ٹی ای ان ایبل سمارٹ فون متعارف کرائے ہیں۔جی فائیو ایل ٹی ای 2 اور ایل ٹی ای 3 وارد کے نئے اور موجودہ ایل ٹی ای پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ صارفین کے لیے لانچ کیے گئے ہیں۔ دونوں سمارٹ فونز کی قیمتیں بالترتیب 7999 اور 10999 روپے ہے۔
سمارٹ فون خریدنے والوں کو مفت ایل ٹی ای سم اور ایک سال تک ماہانہ 2 جی بی ایل ٹی ای موبائل ڈیٹا بھی دیا جائے گا۔

وارد کے صارفین کےلیے دونوں ہینڈ سیٹس کی خریداری پر 15 ماہ کی خصوصی وارنٹی بھی دی جا رہی ہے۔ان نئے سمارٹ فونز کو وارد بزنس سنٹر اور ویب سائٹ سے خریدا جا سکتا ہے۔دونوں سمارٹ فونز کے ہارڈ وئیر کی تفصیلا ت درج ذیل ہیں۔

جی فائیو ایل ٹی ای 3
• قیمت:10999 روپے
• اوایس: اینڈروئیڈ 5.1
• پروسیسر: MT6535P کواڈ کور 1.0 گیگا ہرٹز
• نیٹ ورک:ایف ڈی ڈی / ڈبلیو سی ڈی ایم اے / جی ایس ایم، ڈوئل سم کارڈ ڈؤئل سٹینڈ بائی
• فریکوئنسی:ایف ڈی ڈی بی 3 / بی 7 ڈبلیو 2100 میگا ہرٹز، جی ایس ایم 850 / 900 / 1800 / 1900 میگا ہرٹز۔

(جاری ہے)


• پیمائش: 144.3x72.2x8.5 ملی میٹر
• ڈسپلے : ٹائپ آن سیل، سائز 5.0 ایچ ڈی آئی پی ایس1280×720
• ساؤنڈ:لاؤڈ سپیکر، 5 پن مائیکرویو ایس بی 3.5 ملی میٹر سٹینڈرڈ ائیر فون کنکٹر
• میموری: ریم 1 جی بی ، روم 8 جی بی
• کنکٹیویٹی: بی ٹی 4.0/ وائی فائی/ایف ایم / یو ایس بی
• کیمرہ: پرائمری 8 میگا پکسل، فرنٹ 2 میگا پکسل
• بیٹری: 2200 ایم اے ایچ

جی فائیو ایل ٹی ای 2
• قیمت: 7,999 روپے
• اوایس: اینڈروئیڈ 5.1
• پروسیسر: MT6735M کواڈ کور 1.0 گیگا ہرٹز
• نیٹ ورک:ایف ڈی ڈی / ڈبلیو سی ڈی ایم اے / جی ایس ایم، ڈوئل سم کارڈ ڈؤئل سٹینڈ بائی
• فریکوئنسی:ایف ڈی ڈی بی 3 / بی 7 ، جی ایس ایم 850 / 900 / 1800 / 1900 میگا ہرٹز, ڈبلیو 2100 میگا ہرٹز ۔

• پیمائش: 128.5x65.6x9.7 ملی میٹر
• ڈسپلے : ٹائپ ٹی پی کیپسیٹیو ٹچ سکرین، G+F ، سائز 4.0 ڈبلیووی جی اے800×480
• ساؤنڈ:لاؤڈ سپیکر، 5 پن مائیکرویو ایس بی 3.5 ملی میٹر سٹینڈرڈ ائیر فون کنکٹر
• میموری: ریم 1 جی بی ، روم 8 جی بی
• کنکٹیویٹی: بی ٹی 4.0/ وائی فائی/ایف ایم / یو ایس بی
• کیمرہ: پرائمری 5 میگا پکسل، فرنٹ 2 میگا پکسل
• بیٹری: 1750 ایم اے ایچ

تاریخ اشاعت: 2015-10-30

More Technology Articles