Which iPhone is the winner

Which IPhone Is The Winner

آئی فونز کی دوڑ۔۔۔۔۔ کون سا آئی فون رہا نمبر 1؟

تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پچھلے کچھ مہینوں میں آئی فون 5S نے 5C اور 4S کے مقابلے میں بہت زیادہ مقبولیت حاصل کی ہے، اور اسکی فروخت دیگر تمام آئی فونز کے مقابلے میں بہت زیادہ دیکھی گئی ہے۔

سی آر پی ریسرچ فرم کے مطابق، حال ہی میں ایپل کسٹمرز سے کیے گئے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پچھلے کچھ مہینوں میں آئی فون 5S کی فروخت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

پچھلے کچھ مہینوں میں 5S کی فروخت کی شرح 95فیصد رہی ہے، اس کے مقابلے میں آئی فون 5C کی فروخت کی شرح 76 فیصد اور 4S کی شرح فروخت 41فیصد رہی ہے۔یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ آئی فون 5S پچھلے سال ستمبر میں ہی مارکیٹ آیا ہے، اتنے کم وقت میں شرحِ فروخت میں اتنا اضافہ 5S کی شہرت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

نیسٹ لیب کی پراڈکٹس

ایپل اس مہینے کے آخر تک 2013کے آخری کچھ مہینوں کی کمائی کا اعلان کرنے والا ہے۔

(جاری ہے)

مالی نتائج کی ساتھ ساتھ یہ بات بھی سامنے آئے گی کہ پچھلے کچھ مہینوں میں کتنے آئی فون فروخت ہوئے۔

تاریخ اشاعت: 2014-01-15

More Technology Articles