Who is Qmobile next model.. Angelina Jolie

Who Is Qmobile Next Model.. Angelina Jolie

Q موبائل کی اگلی ماڈل کون ؟ انجلینا جولی!

کرینہ کپور کے بعد اب انجلینا جولی بھی کیو موبائل کی ایڈ میں جلوہ گر ہونگی۔
کیو موبائل نے اپنی نئی اشتہائی مہم کے لیے ہالی وڈ کے تین بڑے اداکاروں سے رابطہ کیا تھا جن میں بریڈ پٹ، جولیا روبرٹس اور انجلینا جولی شامل تھے۔ ہالی وڈ کے ان تین شاندار اداکاروں میں سے انجلینا جولی نے کیو موبائل کا اگلا ایڈ کرنے کی ہامی بھر لی ہے۔

(جاری ہے)

لیکن صرف انجلینا ہی کیوں؟ کوئی اور ہالی وڈ یا پاکستانی اداکار کیوں نہیں؟
UNHCR کی سفیربننے کے بعد پاکستان میں انجلینا کی شہرت میں خاصہ اضافہ ہوا ہے۔

اور اگر انجلینا واقعی میں ’’کیو موبائل‘‘ کی اشتہار میں نظر آئیں تو یقینًایہ صرف پانچ سال پرانی پاکستانی کمپنی کے لیے بہت بڑی کامیابی ہوگی۔ اور پاکستان میں کیو موبائل کی مانگ میں پہلے سے کافی زیادہ اضافہ ہوگا۔
سننے میں آیا ہے کہ کیو موبائل اب پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی اپنے موبائل فروخت کرنے کا ارادہ رکھتا۔ انجلینا جولی کی اشتہارات میں آمد یقیناًکیو موبائل کو بین الاقوامی مارکیٹ میں متعارف کروانے کا آغاز ہو سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-01-24

More Technology Articles