Why Android phones need more RAM and iOS devices need require less RAM

Why Android Phones Need More RAM And IOS Devices Need Require Less RAM

آئی فون کم ’’ ریم‘‘ کے باوجود اینڈرائیڈ فونز سے بہتر کیوں ہوتا ہے؟

کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ اینڈرائیڈ فونز کو کام کرنے کے لیے 2GB اور 3GB ریم کی ضرورت ہوتی جبکہ آئی فون‘ آئی او ایس 1 GB ریم کے ساتھ بھی بہت بہتر طریقہ سے کام کرتا ہے۔
Quora ، ویب سائٹ کے مطابق اس فرق کی بڑی وجہ اینڈرائیڈ ایپس کا’’ جاوا‘‘ پر کام کرنا ہے۔جاوا کے استعمال کے ساتھ ساتھ ایک عمل garbage collection بھی ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

جب اینڈرائیڈ یوزرز کوئی ایپ استعمال کرنے کے بعد اس ایپ کو بند کرتا ہے تو garbage collection کا یہ عمل میموری کو ریسائیکل کرنے کے لیے شروع ہوتا ہے۔یہاں مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ اس عمل کو کام کرنے کے لیے چار سے آٹھ گنا میموری درکار ہوتی ہے۔تاکہ اس عمل کو جلد از جلد ختم کیا جا سکے۔اگر ضرورت کے مطابق میموری دستیاب نہیں ہوگی تو اس عمل کی رفتار سست پڑ جائے گی۔
آئی او ایس میں ایسے کسی عمل کو استعمال نہیں کیا جاتااس لیے بآسانی 1 GB ریم پر کام کر لیتا ہے۔جسکی وجہ سے کم ریم پر بھی آئی فون ‘ مقابلہ کے اینڈرائیڈ فون جتنا تیز ہی رہتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-11-17

More Technology Articles