Why did samsung use plastic body

Why Did Samsung Use Plastic Body

گلیکسی ایس 5میں سامسنگ نے ایلومینیم کی جگہ پلاسٹک کیوں استعمال کیا؟

کچھ مہینے قبل افواہیں سرگرم تھیں کہ سامسنگ کا نیا گلیکسی ایس 5فون خوبصورت ایلومینیم باڈی کے ساتھ سامنے آئے گا۔ لیکن یہ افواہیں اسوقت دم توڑ گئیں جب سامسنگ کی طرف سے پلاسٹک باڈی میں گلیکسی ایس 5کو منظر عام پر لایا گیا۔ لوگ چاہتے تھے کہ سامسنگ کا ایلومینیم فون پرانے فونز کے مقابلے میں زیادہ پرکشش اور دلکش نظر آئے، جیسا کہ ایچ ٹی سی کے فونز نظر آتے ہیں۔


لیکن سامسنگ نے ایسا نہیں کیا، اور اپنے گلیکسی ایس 5کو بھی اسی شکل میں بنایا جس میں گلیکسی ایس 4کو بنایا گیا تھا۔ تھوڑی بہت تبدیلی ضرور کی گئی لیکن یہ ایس 4کچھ زیادہ مختلف نہیں ہے۔درحقیقت آپ گلیکسی ایس 4میں کچھ تبدیلیوں کے ساتھ گلیکسی ایس 5حاصل کریں گے، یعنی اسمیں کوئی بہت بڑی تبدیلی نہیں کی گئی۔

لیکن شائید آپ یہ جان کر حیران ہوں کہ صارفین کی ایک بہت بڑی تعداد سامسنگ کے یہ پلاسٹک فون صرف اسلئے خریدتی ہے کہ انکا پچھلا کور آسانی سے علیحدہ ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

جی ہاں! آئی فون اور ایچ ٹی سی کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ انکی ’’یونی باڈی‘‘ ہونے کی وجہ سے ان کی بیٹری تبدیل کرنا، اور ان میں میموری کارڈ لگانا ناممکن ہے۔ اور صارفین چاہتے ہیں کہ وہ بیٹری خراب ہونے کی صورت میں اسے تبدیل کر لیں، یا لمبے سفر پر جاتے وقت ایک علیحدہ بیٹری ساتھ رکھ لیں جسے وہ بوقت ضرورت استعمال کر سکیں ۔ اسکے علاوہ ممیموری کارڈز کے ذریعے گانوں ، ویڈیو ز اور ویڈیو گیمز کا نہ رکنے والا سلسلہ بھی جاری رکھا جا سکتا ہے، جسکی سہولت نہ آئی فون دیتا ہے اور نہ ہی ایلومینیم میں ملبوس ایچ ٹی سی کے جدید فونز۔

سامسنگ کا یہ نیا فون شائید آپ کی توقعات پر پوار نہ اترے، سامسنگ نے اسکی خوبصورتی کی طرف خاص توجہ نہیں دی، لیکن اسکی کارکردگی مارکیٹ میں موجود تمام فونز سے بہت بہتر ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-04-09

More Technology Articles