Windows 10 Flagship Smartphone to Launch Soon

Windows 10 Flagship Smartphone To Launch Soon

ونڈوز10 سمارٹ فون اسی گرما میں منظر عام پر آ جائیں گے

پچھلے ماہ کی رپورٹس کے مطابق مائیکروسافٹ نے 2015 کے دوسرے نصف میں ہی ونڈوز فون(وندوز 10) کو متعارف کرانا ہے۔اب مائیکروسافٹ نے تصدیق کی ہے کہ ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم والے سمارٹ فون اسی گرما (جون سے ستمبر)میں متعارف کرائیں جائیں گے۔

(جاری ہے)


مائیکروسافٹ نے اس بات کی بھی وضاحت کی ہے کہ تمام لومیا فون ونڈوز 10 پر اپ گریڈ نہیں کیے جا سکیں گے۔مائیکروسافٹ کے مطابق تمام لومیا فون کو ونڈوز 10 پر اپ گریڈ کرنے سے ان پر ونڈوز 10 کے بہت سے فیچر کام نہیں کریں گے۔لومیا کی موجودہ ڈیوائسز میں سے لومیا 735، لومیا 435 اور لومیا 930 ونڈؤز 10 پر اپ گریڈ کیے جا سکیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2015-01-26

More Technology Articles