Would you put a gas-powered iPhone charger in your pocket

Would You Put A Gas-powered IPhone Charger In Your Pocket

اب بجلی کے چارجر کو بھول جائیں، پیش ہے نئی حیرت انگیز ٹیکنالوجی

بیٹریوں پر تحقیق کر کے ان کی گنجائش بڑھانا کافی مہنگا کام ہے، اس لیے ماہرین بٹیریوں پر تحقیق کرنے کے ساتھ ساتھ دوسری ٹیکنالوجیز پر بھی کام کر رہے ہیں جن سے صارفین کو موبائل بیٹری کے حوالے سے پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس وقت بھی ایسے صارفین، جو گھروں سے باہر ہوں،کو اپنا موبائل چارج کرنے کے حوالے سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ایسے صارفین کو جہاں ساکٹ نظر آتی ہے فوراً اپنا موبائل لگانے کو دوڑتے ہیں۔ اس مسئلے کا ایک حل پاور پیک پورٹیبل چارجر ہے، مگر اس میں مصیبت یہ ہے کہ پاور پیک ری چارج ایبل نہیں، کچھ دفعہ چارج کرنے کے بعد یہ جواب دے جاتا ہے۔اس لیے پاور پیک کافی مہنگا پڑتا ہے۔
ای زیلرون(eZelleron) کو امید ہے کہ ان سب مسئلوں کا حل گیس سے چلنے والے جنریٹر(چارجر) میں ہے جو جلد ہی منظر عام پر آ جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس نئے ہارڈ وئیر کا نام کرافٹ ورک(Kraftwerk) ہے ۔ کرافٹ ورک جرمن زبان میں پاور سٹیشن کو کہتے ہیں۔اس کرافٹ ورک کا سائز سگریٹ جلانےو الے لائٹر جتنا ہوگا جو آئی فون کو 11سے بھی زیادہ بار چارج کرنے کے قابل ہوگا۔

اس کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ اسے کسی بھی گیس اسٹیشن یا گیس کا سگریٹ لائٹر ری فل کرنے والے سے ری فل کرایا جا سکے گا۔اسے بنانے والی کمپنی ای زیلرون کا کہنا ہے کہ گیس کا یہ چارجر اتنا محفوظ ہو گا کہ اسے جیب میں بھی رکھا جا سکے گا اور ہوائی جہاز میں بھی استعمال کیا جا سکے گا۔

کمپنی نے کک سٹارٹر پر اس چارجر کو بنانے کے لیے پانچ لاکھ ڈالر کا سرمایہ جمع کر لیا ہے۔اس چارجر کو اس سال دسمبر میں لانچ کر دیا جائے گا۔ اگر کوئی اس چارجر کو حاصل کرنا چاہے تو 99 ڈالر کے عوض ابھی سے بکنگ کراکر فروری 2016 میں اس چارجر کو حاصل کر سکتا ہے۔
سورس اور ویڈیو

تاریخ اشاعت: 2015-02-09

More Technology Articles