Xiaomi latest phone Redmi note 3 and Mi Pad 2 is cheap

Xiaomi Latest Phone Redmi Note 3 And Mi Pad 2 Is Cheap

شومی نے ریڈ می نوٹ 3 متعارف کرا دیا

ریڈمی نوٹ 2 کی لانچ کے تین ماہ بعد ہی شومی نے ریڈ می نوٹ 3 لانچ کر دیا۔اس مڈ رینج فون کی بنیادی قیمت 141 ڈالر سے شروع ہے۔ چین میں اسے 899 یوان میں متعارف کرایا گیا ہے۔
فل میٹل باڈی کے اس سمارٹ فون کی سکرین 5.5 انچ،1080p ڈسپلے ہے۔فون میں ایم کے ٹی ہیلیو ایکس 10 پروسیسر، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی سٹوریج ہے۔اس سے زیادہ ریم اور سٹوریج چاہنے والوں کے لیے 1099 یوان یا 172 ڈالر میں 3 جی بی ریم اور 32 جی بی سٹوریج ورژن بھی لانچ کیا گیا ہے۔


اس فون کی بیک پر فنگرپرنٹ سنسر بھی ہےجو فون کو 0.3 سیکنڈ میں ان لاک کر سکتا ہے۔یہ فنگر پرنٹ سنسر Mi Wallet سروس سے بھی مربوط ہو سکتا ہے۔فون کی بیٹری 4000 ایم اے ایچ کی ہے، جس میں فاسٹ چارجنگ کی سپورٹ بھی ہے۔یہ بیٹری 1 گھنٹے میں 50 فیصد تک چارج ہو جاتی ہے۔

(جاری ہے)


اس فون کے علاوہ شومی نے Mi Pad 2بھی متعارف کرایا۔نئی اپ گریڈڈ سلیٹ کا سائز
7.9 انچ ہے، جس کی ریزولوشن 2,048 x 1,536پکسل (326 پی پی آئی) اور ایسپکٹ ریشو 4:3 ہے۔

یہ ڈیوائس ڈارک گرے یا چمپینزی گولڈ میں دستیا ہے۔ اس ڈیوائس کا پروسیسر 2.24 گیگاہرٹز کواڈ کور انٹل آٹم ہے۔اس ڈیوائس میں 2 جی بی ریم اور 16 جی بی سٹوریج ہے۔156 ڈالر(999 یوان) کی اس ڈیوائس میں اینڈروئیڈ کی بنیاد پر بنا MIUI 7انسٹال ہے۔اس کا 64 جی بی سٹوریج ورژن 203 ڈالر(1299 یوان) کا ہے۔

Xiaomi latest phone Redmi note 3 and Mi Pad 2 is cheap
تاریخ اشاعت: 2015-11-25

More Technology Articles