Xiaomi launches a smart foldable electric bike

Xiaomi Launches A Smart Foldable Electric Bike

شومی نے سمارٹ فولڈ ایبل الیکٹرک سائیکل لانچ کر دی

چینی سمارٹ فون کمپنی شومی ابھی تک تو سستے سمارٹ فونز سے لیکر ہائی اینڈ مہنگے سمارٹ فونز بناتی رہی ہے۔ اب کمپنی نے چند دوسری پراڈکس بھی متعارف کرائیں ہیں۔ حال ہی میں شومی نے سمارٹ فولڈ ایبل الیکٹرک سائیکل متعارف کرائی ہے۔ اس سائیکل کی قیمت 455 ڈالر ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سائیکل ایک سمارٹ فون ایپلی کیشن کے ساتھ فروخت کی جائے گی۔

(جاری ہے)

یہ ایپلی کیشن سائیکل کی رفتار بڑھانے، فاصلہ ، سائیکل سوار کی کتنی کیلوری خرچ ہوئیں اور سائیکل کا سٹیٹس بتانے میں معاون ثابت ہوگی۔اس کا ایک اہم فیچر IDbike Torque Measurement Method ہے، جس سے صارفین کم طاقت سے پیڈلنگ کر کے مطلوبہ سپیڈ حاصل کر سکتے ہیں۔
اس سائیکل کو شومی کی Mi Home App کے ذریعے کراؤڈ فنڈنگ کے بعد فروخت کےلیے پیش کیا جائےگا۔ اس کی ابتدائی قیمت 455 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔
شومی اس سے پہلے 150ڈالر میں سمارٹ فون کنٹرولڈ رائس ککر اور 450 ڈالر میں 4Kویڈیو ماڈل ڈرون متعارف کرا چکی ہے۔

Xiaomi launches a smart foldable electric bike
تاریخ اشاعت: 2016-06-23

More Technology Articles