Xiaomi Mi 8 is official with 3D Face Unlock
شومی نے 3D Face Unlock اورڈوئل جی پی ایس کے ساتھ Mi8 متعارف کرا دیا
شومی می 8 کو باضابطہ طور پر متعارف کرا دیاگیاہے۔یہ فون چینی کمپنی شومی کی آٹھویں سالگرہ کے موقع پر متعارف کرایا گیا ہے۔سنیپ ڈریگن 845 چپ سیٹ، ڈوئل کیمرہ اور ڈؤئل جی پی ایس اس فون کی اہم خصوصیات ہیں۔ یہ شومی کا پہلا فون ہے جس میں notch ہے، جسے ٹوگل سےچھپایا بھی جا سکتا ہے۔یہ کٹ آؤٹ اندھیرے میں شومی کے اپنے بنائے ہوئے انفراریڈ کے لیے ہے جو کم روشنی کے ماحول میں 3D Face Unlock کے کام آتا ہے۔
شومی نے اس فون کا ایک خصوصی ورژن ایکسپلورر ایڈیشن(Explorer Edition) بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ اس میں انڈرسکرین فنگر پرنٹ سکینر اور سی تھرو(see through) بیک پینل ہے۔اس فون کی تفصیلات کمپنی کے سی ای او لی جن نے بتائیں۔ شومی می 8 میں بیک پر12 MP (f/1.8, 1.4µm) + 12 MP (f/2.4, 1.0 µm) کا ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے۔
(جاری ہے)
فون کا مصنوعی ذہانت کا سسٹم 200طرح کے مناظر کو بہتر کر سکتا ہے۔
کم روشنی میں بھی اس کیمرے کی کارکردگی کافی بہتر ہے۔ فون کا پرائمری سنسر IMX363سونی کا اور سیکنڈری S5K3M3 سام سنگ کا ہے۔کمپنی کے سی ای او نے فخر یہ انداز میں بتایا کہ DxOMark پر فون کی مجموعی ریٹنگ 99 فیصد تھی۔یہ Xiaomi Mi Mix 2s اور iPhone X کی 97 فیصد ریٹنگ سے زیادہ ہے۔کم روشنی والے ماحول میں بھی اچھی تصاویر لینےکی وجہ سے فوٹو کیٹیگری میں فون کی ریٹنگ 105 ہے۔
اس فون کا سیلفی کیمرہ f/2.0 اپرچر کے ساتھ 20 میگا پکسل کا ہے۔مصنوعی ذہانت سے سیلفی کا رزلٹ بھی زبردست ہوتا ہے۔اس فون کا فیز ڈیٹیکشن سنسر الگ سے کام کرتا ہے اور سیلفی میں استعمال نہیں ہوتا۔
اگرچہ آج کل سنیپ ڈریگن 845 کا استعمال باعث حیرت نہیں لیکن فون کی Antutu پر کارکردگی حیرت انگیز ضرور ہے۔ اس بینچ مارک میں می 8 کا سکور 301,472 ہے۔ اگر یہ رزلٹ درست ہے تو یہ چینی بینچ مارک پر اب تک کا سب سے زیادہ سکور ہے۔
6.21 انچ اور 18.7:9 ایسپکٹ ریشو کے اس فون میں سام سنگ ایمولیڈ پینل استعمال کیا گیا ہے۔ فون کی ریزولوشن فل ایچ ڈی یا 2248 x 1080 پکسل ہے۔ فون میں تمام کنکشنز کے لیے یو ایس بی – سی شامل کی گئی ہے۔ شومی می 8 کو پہلے ڈوئل جی پی ایس فون کے طور پر لانچ کیا گیا ہے۔ یہ فون ڈوئل فریکوئنسی جی پی ایس استعمال کرتا ہے، جو زیادہ درست لوکیشن ڈیٹا فراہم کرتا ہے۔
اس فون کے 6 جی بی ریم / 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ورژن کی قیمت 2699 یوان، 6 جی بی / 128 جی بی ورژن کی قیمت 2999 یوان اور 6 جی بی / 256 جی بی ورژن کی قیمت 3299 یوان ہے۔یہ قیمتیں 420 سے 515 ڈالر یا 360 سے 440 یورو کے درمیان ہیں۔ اس فون کو مارکیٹ میں 5 جون کو لانچ کیا جائے گا۔
اس فون کے ایکسپلورر ایڈیشن کا صرف ایک ورژن 8 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے۔ اس کی قیمت 3799 یوان یا 600 ڈالر یا 500 یوان ہوگی لیکن یہ فون ایک ماہ بعد مارکیٹ میں آئے گا۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry