Xiaomi reveals new Mi 5s and Mi 5s Plus

Xiaomi Reveals New Mi 5s And Mi 5s Plus

شومی نے دو نئے فون Mi 5s اور Mi 5s Plus لانچ کر دئیے

چینی کمپنی شومی نے دو نئے اینڈروئیڈ سمارٹ فون متعارف کرائے ہیں۔ Mi 5s اور Mi 5s Plusاس ہفتے کے آخر میں چین میں پری آرڈر پر دستیاب ہونگے۔ میٹل باڈی کے حامل ان دونوں سمارٹ فونز میں اینڈروئیڈ 6 مارش میلو انسٹال ہے۔ Mi 5sکی سکرین 5.15 انچ اور پلس ورژن کی سکرین 5.7 انچ ہے۔ دونوں فون کی سکرین فل ایچ ڈی (1080p)ریزولوشن کی حامل ہیں۔
ان دونوں سمارٹ فون کو دو ماڈلز میں متعارف کرایا گیا ہے۔

Mi 5sکو 3جی بی ریم/64 جی بی سٹوریج اور 4 جی بی ریم /128 جی بی سٹوریج میں متعارف کرایا گیا ہے جبکہ پلس ورژ ن کو 4جی بی ریم/64 جی بی سٹوریج اور 6 جی بی ریم /128جی بی سٹوریج میں متعارف کرایا گیا ہے۔
Mi 5s اور Mi 5s Plus میں گوگل ڈے ڈریم وی آر پلیٹ فارم سے مطابقت رکھنے والا کوالکوم سنیپ ڈریگن 821 چپ شامل کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دونوں سمارٹ فون میں الٹرا سونک فنگر پرنٹ سنسر استعمال کیا گیا ہے۔

الٹرا سونک سنسر کو گلاس کاٹ کر لگانے کی بجائے گلاس کے نیچے ہی لگایا جا سکتا ہے، جس فون کی خوبصورتی متاثر نہیں ہوتی۔
Mi 5s کا مین کیمرہ 12 میگا پکسل اور پلس ورژن میں ہوواوے پی 9 کی طرح ڈوئل لینز 13 میگا پکسل ہے۔ دونوں فون کے مین کیمرہ سے 4Kویڈیو ریکارڈ کی جا سکتی ہیں۔ دونوں سمارٹ فونز کا فرنٹ کیمرہ 4 میگا پکسل کا ہے۔
چین میںMi 5s کے 3جی بی /64جی بی ورژ ن کی قیمت 1999 یوان یا 31000روپے اور 4جی بی /128 جی بی ورژن کی قیمت 2299یوان یا 36000 روپے ہے جبکہ Mi 5s Plus کے 4 جی بی / 64 جی بی ورژن کی قیمت 2299 یوان یا 36000 روپے اور 6جی بی /128 جی بی ورژن کی قیمت 2599 یوان یا 41000روپے ہے۔

Xiaomi reveals new Mi 5s and Mi 5s Plus
تاریخ اشاعت: 2016-09-27

More Technology Articles