ZTE also unveils nubia NeoAir VR camera

ZTE Also Unveils Nubia NeoAir VR Camera

زیڈ ٹی ای نے نوبیا NeoAir VR کیمرہ متعارف کرا دیا

زیڈ ٹی ای نے صرف نوبیا زیڈ 17 منی کو ہی متعارف نہیں کرایا بلکہ اس کے ساتھ کمپنی نے نوبیا NeoAir VR کیمرہ بھی متعارف کرایا ہے۔
اس چھوٹی سی ڈیوائس میں دو کیمرے ہیں ان میں سے ہر ایک کیمرے کا فیلڈ آف ویو 210 ڈگری ہے۔  یہ کیمرہ 3,008x1,504 ریزولوشن پر 360 ڈگری تصاویر اور  2,560x1,280 ریزولوشن کی ویڈیو بنا سکتا ہے۔ دونوں سنسر میں f/2.4 اپرچر ہیں۔

(جاری ہے)

نیوائیر وی آر کیمرے کا وزن 26.5 گرام ہے جبکہ اس کا قطر 37.6 ملی میٹر ہے۔ اس میں ایک یو ایس بی ٹائپ سی کنکٹر بھی ہے، ایک نئی پورٹ سے کیمرے کو براہ راست سمارٹ فون سے منسلک کیا جا سکتا ہے۔اس کیمرے کی مدد سے فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب پر 360 ڈگری ویڈیو براڈ کاسٹ کی  جا سکتی ہیں۔ فون کے ساتھ اس کیمرے کو استعمال کرنے کےلیے فون میں کم از کم 2 جی بی ریم اور یوایس بی اوٹی جی کی سپورٹ ضروری ہے۔
چین میں اس کیمرے کی قیمت 699 یوان یا 101 ڈالر ہے۔ فی الحال اسے صرف چینی مارکیٹ میں لانچ کیا گیا ہے۔

ZTE also unveils nubia NeoAir VR camera
تاریخ اشاعت: 2017-04-10

More Technology Articles