ZTE announces the Blade V7 and Blade V7 Lite

ZTE Announces The Blade V7 And Blade V7 Lite

زیڈ ٹی ای بلیڈ وی 7 اور بلیڈ وی 7 لائٹ

زیڈ ٹی ای نے موبائل ورلڈ کانگرس میں بلیڈ وی 7 اور بلیڈ وی 7 لائٹ کو متعارف کرا دیا ہے۔زیڈ ٹی ای کے بقول یہ دونوں فون جوان لوگوں اور جوان دلوں کے لیے متعارف کرائے گئے ہیں۔یہ دونوں فون اسی سال مخصوص ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔
اینڈروئیڈ 6.0 مارش میلو او ایس پر چلنے والے دونوں فونز میں سمارٹ gesture کنٹرول کی سپورٹ بھی ہے۔

زیڈ ٹی ای بلیڈ وی 7
زیڈ ٹی ای بلیڈ وی 7 مکمل طور پر میٹل سے بنا ہے۔

اپنے پتلے ترین مقام پر یہ صرف 3.5 ملی میٹر موٹا ہے۔ 5.2 انچ 1080pڈسپلے کو 2.5 ڈی گلاس سے کور کیا گیا ہے۔ڈیوائس میں میڈیا ٹیک کا ایم ٹی 6753 چپ سیٹ کے ساتھ اوکٹا کور 1.5 گیگا ہرٹز کورٹیکس-اے 53پروسیسر اور Mali-T720 جی پی یو استعمال کیا گیا ہے۔ڈیوائس کی ریم 2 جی بی اور انٹرنل سٹوریج 16 جی بی ہے، جسے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

بلیڈ وی 7 کے 13 میگا پکسل رئیر کیمرے کے ساتھ ڈوئل ٹون ڈوئل ایل ای ڈی فلیش بھی ہے۔

ڈیوائس کا 5 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ سکرین کو ہی فلیش کے طور پر استعمال کرسکتا ہے۔ ایل ٹی ای کنیکٹیویٹی سپورٹڈ اس ڈیوائس میں 2500 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
بلیڈ وی 7 اس سال وسط میں جرمنی، سپین، جنوبی افریقا، ایتھوپیا اور میکسیکو میں متعارف کرایا جائے گا۔ زیڈ ٹی ای نے ابھی اس کی قیمت کے بارے میں اعلان نہیں کیا۔

زیڈ ٹی ای بلیڈ وی 7 لائٹ
زیڈ ٹی ای بلیڈ وی 7 لائٹ (ZTE Blade V7) کی سکرین 5 انچ 720p ،2.5 ڈی گلاس کے ساتھ ہے۔
یہ بھی ایلومینئم یونی باڈی ڈیزائن میں دستیاب ہے۔
بلیڈ وی 7 لائٹ کا چپ سیٹ میڈیا ٹیک MT6735P ، پروسیسر کواڈ کور 1.3 گیگا ہرٹز کورٹیکس –اے 53 ہے اور جی پی یو Mali-T720ہے۔
اس ڈیوائس کی ریم 2 جی بی اور انٹرنل سٹویج 16 جی بی ہے ، جسے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔بلیڈ وی 7 لائٹ کا رئیر کیمرہ 8 میگا پکسل ہے۔ رئیر کیمرے کے ساتھ ساتھ آٹو فوکس اور ایل ای ڈی فلیش کی سپورٹ بھی ہے۔
ڈیوائس کی فرنٹ پر بھی ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 8 میگا پکسل کا ہی کیمرہ ہے۔ایل ٹی ای کنکٹیویٹی سپورٹ کی حامل اس ڈیوائس کی بیک پر فنگر پرنٹ سکینر بھی ہے۔ فون کی بیٹری 2500 ایم اے ایچ کی ہے۔
بلیڈ وی 7 لائٹ کو اسی بہار میں روس، میکسیکو، سپین، جرمنی اور تھائی لینڈ میں متعارف کرایا جائے گا۔ قیمت اور فراہمی کی باقاعدہ تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ZTE announces the Blade V7 and Blade V7 Lite
تاریخ اشاعت: 2016-02-22

More Technology Articles