ZTE Blade A2S unveiled large screen and more memory

ZTE Blade A2S Unveiled Large Screen And More Memory

زیڈ ٹی ای نے 5.2 انچ ڈسپلے اور زیادہ میموری کے ساتھ زیڈ ٹی ای بلیڈ اے 2 ایس فون لانچ کر دیا

زیڈ ٹی ای نے 2016 کے وسط میں ایک مناسب قیمت کا یعنی 105 ڈالر میں ایک اوکٹا کور پروسیسر فون متعارف کرایا تھا۔ زیڈ ٹی ای نے اس کا سیکوئل زیڈ ٹی ای بلیڈ اے 2 ایس لانچ کر دیا ہے۔ اس فون کی قیمت بھی وہی ہے۔ چینی ریٹیل سائٹ جے ڈی ڈاٹ کام پر اس کی قیمت 700 یوان ہے۔ تاہم اس بار اس کی سکرین 5ا نچ 720p سے بڑھ کر 5.2 انچ 1080p ہو گئی ہے۔
زیڈ ٹی ای نے اس فون کی میموری میں بھی اضافہ کیا ہے۔

اس فون کی ریم اب 3 جی بی اور سٹوریج 32 جی بی ہے جو پہلے 2 جی بی / 16 جی بی تھی۔ اگر آپ کو مزید سٹوریج درکار ہوتو ہائیبریڈ کارڈ سلاٹ میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے حاصل کی جا سکتی ہے لیکن اس صورت میں ڈوئل سم فنکشن کی قربانی دینا پڑتی ہے۔سکرین اور میموری کے علاوہ یہ فون پہلے کی طرح ہی ہے۔ میٹل فریم کے ساتھ فون کی بیک پر فنگرپرنٹ سنسر اور اندر 2540 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔

(جاری ہے)

اس فون کی بیک پر 13MP / 1080p کیمرہ اور فرنٹ پر 5 میگا پکسل کیمرہ ہے۔
یہ تو معلوم ہے کہ بلیڈ اے 2 ایس میں اینڈروئیڈ انسٹال ہے لیکن اس کا کونسا ورژن انسٹال ہے،یہ ابھی معلوم نہیں ہوسکا۔ اس فون میں میڈیا ٹیک ایم ٹی 6753 چپ سیٹ، 1.3 گیگا ہرٹز اوکٹا کور پروسیسر اور ریگولر اے 2 والا پرانا جی پی یو ہے۔چینی ویب سائٹ جے ڈی ڈاٹ کام پر اس کی فروخت کا آغاز 8 ستمبر سے ہوگا لیکن اس کے پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-09-05

More Technology Articles