ZTE Blade V580 now official in Japan

ZTE Blade V580 Now Official In Japan

زیڈ ٹی ای نے جاپان میں بلیڈ وی 580 سمارٹ فون متعارف کرا دیا

زیڈ ٹی ای نے تھائی لینڈ اور ویت نام میں زیڈ ٹی ای بلیڈ ڈی 2 متعارف کرانے کے بعد جاپان میں زیڈ ٹی ای بلیڈ وی 580(Blade V580) متعارف کرا دیا۔ یہ سیٹ دیکھنے میں زیڈ ٹی ای بلیڈ وی پلس آسٹریلیا ورژن جیسا ہے۔
بلیڈ وی 580 کی سکرین 5.5 انچ فل ایچ ڈی ہے۔ ڈیوائس میں8 کور کے ساتھ میڈیا ٹیک MT6753ایس او سی ہے، جس کی کلاک سپیڈ 1.3 گیگا ہرٹز ہے۔ڈیوائس کی ریم 2 جی بی اور انٹرنل سٹوریج 16 جی بی ہے۔

ڈیوائس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ بھی ہے۔

(جاری ہے)


ڈیوائس کی دوسری خصوصیات میں 4 جی ایل ٹی ای سپورٹ اور ڈوئل سم کنکٹیویٹی ہے۔ ڈیوائس کی بیٹری 3000 ایم اے ایچ کی ہے، اس کے برعکس زیڈ ٹی ای نے بلیڈ ڈی 2 میں 4000ایم اے ایچ کی بیٹری متعارف کرائی ہے۔
زیڈ ٹی ای بلیڈ وی 580 کا مین کیمرہ 13 میگا پکسل اور سیلفی کیمرہ 5 میگا پکسل ہے۔ مڈرینج کی اس ڈیوائس میں فنگر پرنٹ سکینر بھی ہے۔
ڈیوائس کے دوسرے فیچرز میں وائی فائی b/g/n ، بلوٹوتھ 4.0، اے –جی پی ایس کے ساتھ جی پی ایس بھی ہے۔
جاپان کے بہت سے آن لائن سٹور پر اس ڈیوائس کے پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں۔ اس کی قیمت 27800 جاپانی ین یا 246 ڈالر ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-03-09

More Technology Articles