ZTE new high end Axon phone

ZTE New High End Axon Phone

زیڈ ٹی ای کا نیا ہائی اینڈ فون ایگزون

نوبیا کے بعد زیڈ ٹی ای ایک اور فون کو لانچ کرنے کی تیاریوں میں ہے۔ اس نئے فون کا نام ایگزون(Axon) ہے ، جسے نیویارک میں ہونے والی ایک تقریب میں لانچ کیا جائے گا۔ زیڈ ٹی ای نے ایگزون کے لیے ایک ویب سائٹ بنا دی ہے جہاں سے اس فون کی ہارڈ وئیر اور دیگر تفصیلات دیکھی جا سکتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اس فون میں 4 جی بی ریم ہوگی۔ اس کا ڈوئل لینز مین کیمرہ اس قابل ہوگا کہ4K ویڈیو ریکارڈ کر سکے۔

اس کیمرے کی ریزولوشن کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

(جاری ہے)

ڈوئل لینز کی بدولت تصویر بنانے کے بعد بھی اسے ری فوکس کیا جا سکتا ہے۔اس فون کا فرنٹ کیمرہ مسکرانے سے ہی ایکٹیویٹ ہو سکتا ہے۔ اس سے سیلفی لیتے ہوئے مزا آئے گا۔ کمپنی کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ اس فون میں ہائی فائی آڈیو پلے بیک اور ریکارڈنگ بھی ہو گی ،ڈبل مائیکروفون کی بدولت شور کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
ایگزون فون تین رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ پتھالو بلیو، آئیون گولڈ اور کرومیم سلور۔ اس میں تیز رفتار پروسیسر، بڑی بیٹری اور جدید ترین اینڈریوڈ آپریٹنگ سسٹم ہوگا ۔ قیمت کے بارے میں کمپنی نے ابھی کچھ نہیں بتایا تاہم اندازہ ہے کہ یہ 450 ڈالر میں فروخت ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2015-06-25

More Technology Articles