ZTE nubia Z11 Max is now official

ZTE Nubia Z11 Max Is Now Official

زیڈ ٹی ای نوبیا زیڈ 11 میکس

زیڈ ٹی ای نے نوبیازیڈ 11 میکس (ZTE nubia Z11 Max)متعارف کرا دیا ہے۔ زیڈ ٹی ای نے زیڈ 11سیریز میں یہ دوسری ڈیوائس متعارف کرائی ہے، اس سے پہلے زیڈسیریز میں زیڈ 11منی ڈیوائس متعارف کرائی جا چکی ہے۔زیڈ ٹی ای  کا زیڈ11 ابھی تک پردے کےپیچھے ہے۔ اس کے بارے میں تو بس افواہیں ہی آتی رہتی ہیں۔

زیڈ 11 میکس کی سکرین، گوریلا گلاس 3 کے ساتھ  6 انچ 1080pٹچ سکرین ہے۔

ڈیوائس کا رئیر کیمرہ 16 میگا پکسل ہے ، جس  میں سونی IMX298سنسر ہے۔ رئیر کیمرے کا اپرچر f/2.0 ہے۔اس ڈیوائس میں سفائر گلاس پروٹیکشن کے ساتھ  ڈوئل ایل ای ڈی فلیش بھی ہے۔ڈیوائس کا سیلفی کیمرہ f/2.4 اپرچراور 80ڈگری وائیڈ اینگل کے ساتھ 8میگا پکسل کا ہے۔
ڈیوائس میں کوالکوم سنیپ ڈریگن 652 چپ سیٹ ہے ، جس میں چار کورٹیکس اے 72 کورز کی کلاک سپیڈ 1.8گیگا ہرٹز اور چار کورٹیکس اے 53 کی کلاک سپیڈ 1.4گیگا ہرٹز ہے۔

(جاری ہے)

ڈیوائس میں ایڈرینو 510جی پی یو بھی ہے۔ اس ہینڈ سیٹ میں 4جی بی ریم اور 64 جی بی سٹوریج ہے، جسے مائیکروایس ڈی کارڈ سے بڑھایا جا سکتا ہے۔
نوبیا زیڈ 11 میکس کی بیک پر فنگر پرنٹ سکینر بھی ہے۔ اس میں 4جی ایل ٹی ای، بلوٹوتھ 4.1، وائی فائی اور جی پی ایس کی  سپورٹ بھی ہے۔ہینڈ سیٹ میں 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے اور اس میں اینڈروئیڈ لولی پاپ  پر نوبیا UI 3.9.9 انسٹال ہے۔ اس ہینڈ سیٹ کی پیمائش  159.15 x 82.25 x 7.4 ملی میٹر اور وزن 185گرام ہے۔
چین میں یہ فون 16جون کو سلور، گرے اور گولڈ رنگوں میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس کی قیمت 304 ڈالر ہوگی۔ دو دن بعد 18 جون کو اس کا کرسٹیانو رونالڈو کلٹر ایڈیشن پیش کیا جائے گا، جس کی قیمت 349ڈالر ہوگی۔

ZTE nubia Z11 Max is now official
تاریخ اشاعت: 2016-06-07

More Technology Articles