ZTE Star 3 rumoured to come with 4K display

ZTE Star 3 Rumoured To Come With 4K Display

زیڈ ٹی ای کے سٹار 3 کا ڈسپلے 4K ہو گا

زیڈ ٹی ای سٹار 3 (ZTE Star 3) کے بارے میں معلومات پچھلے ہفتے سامنے آئیں تھیں۔ خیال ہے کہ اس کا ڈسپلے 4K ہوگا۔ اگر ایسا ہوا تو یہ اپنی نوعیت کا دنیا کا پہلا سمارٹ فون ہوگا۔
اس سمارٹ فون کا ڈسپلے 5.5 انچ کا ہوگا جبکہ سکرین ریزولوشن 2160 x 3840پکسل ہوگی۔

(جاری ہے)

پکسل کی کثافت:806 پی پی آئی ہوگی۔
اس سمارٹ فون کاٹی ایف ٹی خصوصی کرسٹل کر بنا ہوا ہے جو نہ صرف کم پاور استعمال کرے گا بلکہ ڈسپلے کا معیار بھی بہتر کرے گا۔ کہا جا رہا ہے کہ سٹار 3 کا ڈسپلے چینی کمپنی BOE بنائے گی۔ ابھی تک زیڈ ٹی ای نے سٹار 3 کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات کی تصدیق نہیں کی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-06-10

More Technology Articles