1-click web video conferencing with apps and bots

1-click Web Video Conferencing With Apps And Bots

کوئی بھی ایپ انسٹال یا لاگ ان کیے بغیر صرف ایک کلک سے 8 دوستوں کے ساتھ ویڈیو چیٹ کریں

  سائیکلوپس ڈاٹ آئی او سے آپ کوئی اکاؤنٹ بنائے  یا ایپلی کیشن انسٹال کیے بغیر صرف ایک کلک سے دوستوں کے ساتھ ویڈیو چیٹ شروع کر سکتے ہیں۔ اس ویب سائٹ پر   چیٹ روم بنا کر ایک وقت میں 8 افراد سے  ویڈیوکانفرنس  کی جا سکتی ہے۔کانفرنس میں شریک شرکا دوسروں کے ساتھ اپنی سکرین بھی شیئر کر سکتے ہیں۔یہ Slack سے مربوط ہے  اور اس میں چند دوسری ایپس اور بوٹس بھی ہیں۔
اس کا ایک اور اہم فیچر رئیل ٹائم آڈیو ٹرانسکرپشن ہے۔

(جاری ہے)


اس ویب سائٹ پر چیٹ روم بنانا بہت   آسان ہے۔ا س چیٹ روم کے لنک کے آپ 8 دوستوں کو بھیج سکتے ہیں۔اس میں وائٹ بورڈ کا ایک زبردست فیچر بھی ہے۔ ویڈیو کانفرنس میں شریک ایک شخص اس وائٹ بورڈ پر کام کرے تو باقی سب شرکا  اسے دیکھ سکتے ہیں اور اس حوالے سے بات چیت کر سکتے ہیں۔
بہت سے صارفین  نے اسے گوگل ہینگ آؤٹس، سکائپ، گو ٹو میٹنگ اور ویب ایکس کا بہترین متبادل قرار دیا ہے۔
اس ویڈیو کانفرنس  ویب سائٹ کو استعمال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2017-11-18

More Technology Articles