1 million people are now connecting to Facebook through tor

1 Million People Are Now Connecting To Facebook Through Tor

دس لاکھ افراد گمنام رہ کر فیس بک استعمال کرتے ہیں

اب دس لاکھ سے زیادہ افراد فیس بک کو ایسے استعمال کرتے ہیں کہ فیس بک کو بھی اُن کا ”کھُرا“ (فٹ پرنٹ) نہیں ملتا۔ٹور کے ذریعے فیس بک استعمال کرنے والوں کی شناخت فیس بک سے بھی محفوظ رہتی ہے۔
فیس بک کے ایک سافٹ وئیر انجینئر ایلک موفٹ کا کہنا ہے کہ پچھلے 30دنوں میں ٹور کے ذریعے فیس بک استعمال کرنے والوں کی تعداد میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔

یہ تعداد اب ایک ملین ہوگئی ہے۔
ایلک نے مزید لکھا کہ اس اضافے سے اندازہ ہوتا ہے کہ لوگ اب فیس بک تک رسائی کے لیے ٹور استعمال کر نا پسند کرتے ہیں، لوگ ہمیں فیڈ بیک دیتے رہیں گے، جس سے ہم خود کو بہتر بناتے رہیں گے۔
اونیین راؤٹر نیٹ ورک یا ٹور کی مدد سے صارفین گمنام رہتے ہوئے انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔ ٹور کا استعمال صرف گمنام رہ کر فیس بک تک رسائی کے لیے ہی نہیں کیا جاتا بلکہ ٹور کی مدد سے ڈارک ویب کے اندھیرے گوشوں تک رسائی بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ہیکر، مجرم، ہتھیار فروش سب ٹور کو ہی استعمال کرتے ہیں۔
فیس بک نے 2014 میں ڈارک ویب کے لیے خصوصی ایڈریس بنایا تھا(یہاں کلک کریں)۔ اس سال جنوری میں فیس بک نے اپنی اینڈروئیڈ ایپلی کیشن کے لیے بھی ٹور کی سپورٹ متعارف کرائی تھی (تفصیلات اس صفحے پر)۔آئی او ایس کے صارفین کے لیے فیس بک نےا یسی کوئی سہولت متعارف نہیں کرائی۔ آئی او ایس صارفین گمنام رہ کر فیس بک استعمال کرنے کے لیے ابھی بھی Onion Browser (ڈاؤن لوڈ کے لیے یہاں کلک کریں) استعمال کر رہے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-04-22

More Technology Articles