10000 dollar phone by sirin labs

10000 Dollar Phone By Sirin Labs

ایک نئی کمپنی 10 ہزار ڈالر میں ایک محفوظ فون متعارف کرانا چاہتی ہے

سوئزرلینڈ کی ایک کمپنی سیرن لیب(Sirin Labs) لندن میں واقع اپنے فلیگ شپ سٹور پر ایک نیا فون متعارف کرانے والی ہے۔یہ نیا فون اگلے ماہ متعارف کرایا جائے گا اور اس کی کم سے کم قیمت 10 ہزار ڈالر ہوگی۔اس فون کی خاص بات یہ ہے کہ اس جدید ترین سمارٹ فون میں بہترین پرائیویسی سیٹنگ اور دوسرے سمارٹ فونز کے مقابلے میں زیادہ رفتار کو یکجا کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رائٹر کے مطابق اس فون کا آپریٹنگ سسٹم اینڈروئیڈ ہوگا اور اس فون کو خاص طور پر سائبر ڈیفنس ٹیکنالوجی سے بنایا گیا ہے۔


اس فون کو بنانے میں سیرن لیب کو دو سال لگے ہیں اور اسے سونی موبائل کے سابق ڈائریکٹر کی سربراہی میں بنایا گیا ہے۔
اس فون کی بقیہ ہارڈ وئیر اور دیگر تفصیلات کو کمپنی نے ظاہر نہیں کیا۔ فون کی بقیہ تفصیلات اس کے لانچ پر ہی سامنے آئیں گی۔

تاریخ اشاعت: 2016-04-25

More Technology Articles