10m users data reportedly stolen from Indian Railways site and sold for 225 dollar

10m Users Data Reportedly Stolen From Indian Railways Site And Sold For 225 Dollar

ہیکروں نے 10 ملین صارفین کا ڈیٹا چرا کر صرف 15ہزار روپے میں فروخت کردیا

انڈین ریلوے آن لائن ٹکٹنگ سائٹ ناقابل اعتبار ویب سائٹ ہے، جس کا استعمال بھی کافی مشکل ہے۔ آج اس ویب سائٹ کو ایک داغ اور لگ گیا۔
انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق انڈین ریلویز کیٹرنگ اینڈ ٹورازم کارپوریشن(آئی آر سی ٹی سی) کی ویب سائٹ کو ہیک کر لیا گیا۔ ہیکر نے سائٹ کے 10 ملین صارفین کا ڈیٹا چرایا۔ اس ڈیٹا میں صارفین کے نام، فون نمبر اور تاریخ پیدائش وغیرہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)


سب سے زیادہ بری بات تو یہ ہے کہ آئی آر سی ٹی سی کے حکام کے مطابق اس ڈیٹا کو15 ہزار بھارتی روپے یا 225 ڈالر میں فروخت کیا گیا ہے۔
ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہیکروں کی شناخت کر لی ہے تاہم ابھی تک اُن کی گرفتاری کی خبر سامنے نہیں آئی۔
یہ بھی خیال کیا جا رہا ہے ہے کہ اس ڈیٹا کو چرانے میں محکمے کے اندر کے لوگوں کا بھی ہاتھ ہوسکتا ہے۔
ایک ہفتہ پہلے بھی اس ویب سائٹ کو ہیک کر ہزاروں کی تعداد میں جعلی ٹکٹ چھاپی گئی تاکہ مسافروں کو فروخت کی جا سکیں۔انہی واقعات کی وجہ سے کہا جا رہا ہے کہ آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ کسی بھی طرح محفوظ نہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-05-05

More Technology Articles