14 year old taking a bath is electrocuted by her cellphone

14 Year Old Taking A Bath Is Electrocuted By Her Cellphone

باتھ روم میں موبائل چارج کرنا 14 سالہ لڑکی کی جان لے گیا

لونگٹن، نیومیکسیکو سے تعلق رکھنے والی میڈیسن پچھلے اتوار کو موبائل فون کے ایک حادثے میں وفات پا گئیں۔ میڈیسن نے باتھ ٹب میں بیٹھے ہوئے باتھ روم کے ساکٹ میں چارج پر لگا ہوا موبائل ہاتھ میں لیا تو اسے زور کا کرنٹ لگا۔ یہ کرنٹ پانی میں بھی پھیل گیا، جس سے میڈیسن موقع پر ہی وفات پاگئیں۔
میڈیسن کی وفات کے بعد اُن کی فیملی کی کوشش ہے کہ اس طرح کا حادثہ کسی دوسرے شخص کے ساتھ نہ ہو۔

میڈیسن کی فیملی نے اس حوالے سے آگاہی کی مہم شروع کی ہے۔ مہم کا مقصد لوگوں کو باتھ روم میں موبائل چارج کرنے کے خطرات سے آگاہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے میڈیسن کی فیملی اپنا فیس بک اکاؤنٹ استعمال کرتے ہوئے ایک پیغام پھیلا رہی ہے۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ چاہے آپ کا فون IP67 یا IP68 سرٹیفائیڈ یعنی واٹرپروف ہو، تب بھی اسے باتھ روم میں یا شاور لیتے ہوئے استعمال نہ کریں۔

اگر مجبوری میں ایسا کرنا ضروری ہوتا تو اس بات کی یقین دہائی کریں کہ موبائل چارج پر نہیں لگا ہوا۔آپ کو ایک ایسے فیچر کو آزمانے کے لیے اپنی زندگی کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہیے، جس کے لیے کمپنی نے بھی گارنٹی نہ دی ہو۔ اگر آپ کے گھر میں چھوٹے بچے ہوں تو چھوٹی عمر سے ہی اُنہیں بتائیں کہ بجلی اور پانی ایک ساتھ مل کر جان لیوا ہوتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-07-11

More Technology Articles