15 year old discovered a new planet

15 Year Old Discovered A New Planet

15 سالہ لڑکے نے نیا سیارہ دریافت کر لیا

15 سال کی عمر میں ہی ٹام ویگ نے وہ دریافت کر لیا جسے سائنسدان 20 سالوں سے ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں، نظام شمشی کے باہر ایک سیارہ۔ کیل یونیورسٹی ، برطانیہ کے جاری کیے ہوئے پریس ریلیز کے مطابق اُن کی یونیورسٹی میں کام کرنے والا ٹام، اب تک کسی سیارے کو دریافت کرنے والا کم عمر ترین فرد ہے۔نئے دریافت شدہ سیارے کو ہاٹ جوپیٹر کی درجہ بندی میں لکھا گیا ہے۔

نظام شمشی کے جوپیٹر کے برعکس ہاٹ جوپیٹرز کا مدار کافی کم ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ اپنے ستارے کے بہت قریب چکر لگاتے ہیں۔ان سیاروں پر درجہ حرارت 1000 ڈگری ہوتا ہے۔
ٹام ویگ کا دریافت کیا ہوا ستارہ ملکی وے سے 1000 نوری سال کے فاصلے پر ہے۔یہ نظام شمشی کے مشتری جتنا ہی ہے مگر فرق یہ ہے کہ یہ سیارہ اپنے مدار کا چکر دو دن میں پورا کر لیتا ہے جبکہ مشتری اپنے مدار میں سورج کے گرد چکر 12 سال یا 4,272 دنوں میں مکمل کرتا ہے۔
ٹام ویگ نے یہ تلاش وائیڈ اینگل سرچ فار پلانٹ پراجیکٹ کےتحت کی ہے۔ ویگ اس وقت 17 سال کا ہے، جلد ہی اس کا ارادہ ہے کہ کالج میں داخلہ لے کر فزکس پڑھے۔

15 year old discovered a new planet
تاریخ اشاعت: 2015-06-11

More Technology Articles