17 year old Pakistani becomes world third highest earning gamer

17 Year Old Pakistani Becomes World Third Highest Earning Gamer

17سالہ پاکستانی دنیا کا تیسرا سب سے زیادہ کمائی کرنے والا گیمر بن گیا

پاکستان سے تعلق رکھنے والا سمیل حسن دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والا تیسرا بڑا گیمر بن گیا ہے۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے Dota2 چمپین کی کمائی 2,401,560 ڈالر ہوگئی ہے۔
سمیل نے آج سے 10 سال پہلے یعنی 2007 میں Dota 2 گیم کھیلنی شروع کی۔ 2014 میں وہ امریکا منتقل ہو گیا اور پروفیشنل ای سپورٹس پلیئر بن گیا۔

(جاری ہے)

2015 میں مشہور ٹیم Evil Geniuses کی طرف سے Dota 2ایشن چیمپیئن شپ جیت کر وہ 10 لاکھ ڈالر سے زیادہ کمانے والا کم عمر ترین پلیئر بن گیا۔


سمیل کو گیمنگ ورلڈ میں Suma1L کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ٹائم میگزین نے 2016 میں اسے ملالہ یوسفزئی کے ساتھ سال کے متاثر کن نوجوانوں کی فہرست میں بھی شامل کیا۔
اس وقت ٹوئٹر پر سمیل کے فالوور کی تعداد تیس ہزار سے زیادہ ہے۔
اتنی زیادہ شہرت ملنے کےباوجود سمیل کے لیے اس کا خاندان ہی پہلی ترجیح ہے۔ سمیل نے حال ہی میں امریکا میں اپنے والدین اور پانچ بہن بھائیوں کے لے ایک نیا مکان خریدا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-02-11

More Technology Articles