191 million US voters records exposed online by leaky database

191 Million US Voters Records Exposed Online By Leaky Database

19کروڑ10 لاکھ امریکی ووٹروں کا ڈیٹا بیس لیک ہوگیا

ایک سیکورٹی ریسرچر کو امریکا کے ووٹروں کا ڈیٹا بیس جس میں ووٹروں کے نام، پتے، تاریخ پیدائش، فون نمبر، ووٹر آئی ڈی، سیاسی جماعت سے وابستگی اور دیگر معلومات ہیں ،ملا ہے۔
191ملین امریکی ووٹروں کا یہ سرچ ایبل ڈیٹا بیس ریسرچر کرس وکری کو ملا ہے، جس نے اس ڈیٹا بیس سے اپنے ووٹ کی درست معلومات بھی تلاش کر لی۔

(جاری ہے)


امریکی کی مختلف ریاستوں کے قوانین کے مطابق کچھ ریاستوں میں ووٹر کے ڈیٹا کا پبلک ہونا جرم نہیں جبکہ کچھ ریاستیں ووٹروں کا ڈیٹابیس خفیہ رکھتی ہیں۔

کرس کا کہنا ہے کہ تمام ریاستوں کے ووٹروں کے اس ڈیٹا بیس کی مالیت 2لاکھ 70 ہزار ڈالر سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔کرس کا کہنا ہے کہ یہ ڈیٹابیس غلط کنفگریشن کی وجہ سے لیک ہوا ہے اور وہ اس کے ایڈمن تک پہنچنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
ووٹروں کا یہ ڈیٹا بیس غیر تجارتی اداروں کےلیے فنڈز کی اپیل کرنے، تجارتی اداروں کے لیےزیادہ بہتر انداز میں اشیاء کی تشہیرکرنے کے ساتھ ساتھ انتخابی امیدواروں اور حکومت کے بھی کافی کام آسکتا ہے۔

191 million US voters records exposed online by leaky database
تاریخ اشاعت: 2015-12-29

More Technology Articles