200 Million People Watched Facebook Look Back Video

200 Million People Watched Facebook Look Back Video

فیس بک ’’لک بیک‘‘ ویڈیو نے سب کو اپنا گرویدہ کر لیا

کمپنی کے ایگزیکٹیو کے مطابق ایک ہفتے پہلے فیس بک پر جاری کی گئی ویڈیو ’ لک بیک‘ نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔
اپنے کامیاب دس سال پورے ہونے پر فیس بک نے اپنے صارفین کو 1 منٹ پر مشتمل ایسی ویڈیو سے متعارف کروایا تھا جو اس مختصر سے عرصے میں کسی بھی صارف کے فیس بک پر گزارے یادگار لمحوں پر مشتمل تھی۔ منگل کو کمپنی نے بتایا کہ اب تک تقریباً 200 ملین صارفین یہ ویڈیو دیکھ چکے ہیں۔

(جاری ہے)


یہ خبر فیس بک کے چیف آپریٹنگ آفیسر شیرل سینڈبرگ کے توسط سے منگل شام گولڈ مین سیکشز ٹیکنالوجی اورانٹرنیٹ کانفرنس (Goldman Sachs Technology and Internet Conference.) میں سوال ، جواب کے وقفے کے دوران سامنے آئی۔انہوں نے کہا کہ یہ حیران کن ہے کہ اب تک تقریباً 200 ملین صارفین نے لک بیک ویڈیو دیکھی جس میں سے 50 فیصد صارفین نے اپنی لک بیک ویڈیو کو شئیر بھی کیا۔
فیس بک لک بیک ویڈیو ایک ہفتے پہلے 4 فروری 2014 کو متعارف کروائی گئی تھی، یہ ویڈیو فیس بک کے 1.23 بلین صارفین کے لیے یکساں موجود تھی۔ اس میں صارفین کے فیس بک پر گزارے پرانے اور یادگار لمحوں کو شامل کیا گیا تھا۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-13

More Technology Articles