200000 routers in Brazil were secretly hijacked

200000 Routers In Brazil Were Secretly Hijacked

برازیل میں ہیکر 2 لاکھ سے زیادہ راؤٹر ہیک کر کے کرپٹو کرنسی کی مائننگ کرنے لگے

برازیل میں ہیکروں نے پورے ملک میں 2 لاکھ سے زیادہ راؤٹر ہیک کیے اورکرپٹو کرنسی مائن کرنے لگے۔ ہیکروں کا یہ حملہ ابھی بھی جاری ہے۔ اس حملے میں مائیکروٹک(MiKro Tik) کے راؤٹر متاثر ہوئے ہیں۔ ہیکروں نے اس حملے میں برازیل بھر میں لاکھوں راؤٹر سے XMR مائننگ بوٹ نیٹ بنا لیا ہے۔
ہیکروں نے راؤٹر ہیک کرنے کے لیے ایک کوڈ کا استعمال کیا، جس سے پس منظر پر CoinHIve کوڈ چلتا رہا ہے۔

CoinHive ایک بدنام زمانہ سکرپٹ ہے، جس کا مقصد بہت سے صارفین کی کمپیوٹنگ پاور کو جمع کرپٹو کرنسی مائن کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اکثریٹ ویب سائٹ بھی اس سکرپٹ کو استعمال کرتی ہیں، جس کے بعد وزٹ کرنے والے صارفین کی کمپیوٹنگ پاور کرپٹو کرنسی مائننگ کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
اس قسم کے حملے زیرو ڈے کہلاتے ہیں، جس میں کوڈ میں پہلے سے موجود نامعلوم خامی کو استعمال کیا گیا ہے۔

اس زیرو ڈے سے ہیکر صارف کے وزٹ کیے گئے ہر پیج پر CoinHive چلانے کے قابل ہوگئے۔
یہ حملہ اس ہفتے کے شروع میں ہوا تھا۔ خیال ہے کہ اپنی ابتدائی سٹیج پر تھا۔ کمپنی نے اس خرابی کے حوالے سے اپریل میں ایک پیچ بھی جاری کیا تھا، لیکن بہت سی ڈیوائسز اپ ٹو ڈیٹ نہیں تھیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ حملہ عالمی سطح پر بھی پھیل سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-08-04

More Technology Articles