4.6 million Snapchat photo app usernames and phone numbers leaked

4.6 Million Snapchat Photo App Usernames And Phone Numbers Leaked

سنیپ چیٹ کے لاکھوں صارفین کا ڈیٹا ہیک کر لیا گیا

SnapchatDB.info نامی ویب سائیٹ نے ان لاکھوں صارفین کا ڈیٹا سنیپ چیٹ کے سرورز سے چرایا ہے، اور اسے دنیا کے سامنے رکھ دیا ہے۔ زیادہ تر انٹرنیٹ صارفین ایک ہی پاسورڈ مختلف سائیٹوں پر استعمال کرتے ہیں، اور انکی سکیورٹی کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان لاکھوں صارفین کے پاسورڈز کے علاوہ انکے ای میل ایڈریس اور فون نمبرز بھی اس سائیٹ پر شائع کئے گئے ہیں، ہیکرز نے صارفین کو کسی مصیبت سے بچانے کیلئے ہر ٹیلی فو ن نمبر کے آخری دو ہندسے چھپا دئیے ہیں۔

لیکن ای میل اور پاسورڈ پوری طرح شائع کئے گئے ہیں۔
سنیپ چیٹ کو شہرت اسوقت ملی جب اسنے اعلان کیا کہ اسے فیس بک کی طرف سے 3ارب ڈالر کی خریداری کی پیشکش کو ٹھکرا دیا ہے۔ لیکن حالیہ واقعہ کے بعد دیکھنا ہوگا کہ صارفین سنیپ چیٹ پر کس قدر اعتماد کرتے ہیں اور دوبارہ اسے استعمال کرتے بھی ہیں کہ نہیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-01-02

More Technology Articles