4870mAh battery totting ZTE A0620 gets TENAA certified

4870mAh Battery Totting ZTE A0620 Gets TENAA Certified

4870 ایم اے ایچ بیٹری کے حامل ZTE A0620 کو TENAA سرٹیفیکٹ مل گیا

زیڈ ٹی ای کی ایک نئی ڈیوائس کو چین کے TENAA سے سرٹیفیکیٹ مل گیا ہے۔ ZTE A0620 نامی اس ڈیوائس میں اوکٹا کور کےساتھ ایس او سی، 1.4 گیگا ہرٹز پروسیسر اور 5.2 انچ کا ایچ ڈی ڈسپلےہے۔
یہ ڈیوائس 3جی بی، 4 جی بی اور حتی کہ 8 جی بی ریم آپشن میں دستیاب ہوگی۔ ڈیوائس کی انٹرنل سٹوریج 32 جی بی اور 64 جی بی ہے۔

(جاری ہے)

اس ڈیوائس کا مین کیمرہ 13 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل کاہوگا۔

اس ڈیوائس کی پیمائش 147×71×8.5ملی میٹر اور وزن 160 گرام ہوگا۔ اس فون میں 4870 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری ہوگی۔
اندراج کے مطابق A0620 میں اینڈروئیڈ 7.1.1 انسٹال ہوگا۔ یہ سیاہ، سنہرے اور سلور رنگ میں فروخت کے لیےپیش کیا جائے گا۔ اس ڈیوائس کی بیک پر فنگر پرنٹ سکینر بھی ہوگا۔اس کی قیمت اور دستیابی کے حوالے سے بھی کچھ نہیں کہا جاسکتا ۔

تاریخ اشاعت: 2017-10-28

More Technology Articles