4D movies bring rain and snow inside the theater

4D Movies Bring Rain And Snow Inside The Theater

4 ڈی ایکس سینما میں بارش اور برف باری بھی ہوگی

فورڈی سینما میں فلم دیکھتے ہوئے یوں محسوس ہوتا ہے کہ آپ خود ہی فلم کا حصہ ہیں۔ سی جے گروپ نے پچھلے سال امریکا میں بارود کی بو اور پھولوں کی خوشبوں میں بسی فور ڈی فلم متعارف کرائی تھی۔ اب سی جے گروپ کا کہنا ہے کہ فورڈی موویز دیکھنے والے بارش اور برف باری سے بھی محظوظ ہو سکیں گے۔

(جاری ہے)

بارش اور برف باری کے علاوہ تھیٹر میں طوفان باد و باراں، بجلی کی کڑک کے ”مزے“ بھی اٹھائیں جا سکیں گے۔
پاکستان میں تھری ڈی اور آئی میکس ٹیکنالوجی تو عام ہو چکی ہے، اگر کبھی فورڈی سینما اور فورڈی فلمیں یہاں آئیں تو ہمیں بھی برف دیکھنے کے لیے مری اور شمالی علاقہ جات جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ فلم سے ہی شوق پورا ہو جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-12

More Technology Articles