5 Things The Samsung Galaxy S8 Can Do That The iPhone Cant

5 Things The Samsung Galaxy S8 Can Do That The IPhone Cant

سام سنگ گلیکسی ایس 8 کے ایسے 5 فیچر جو آئی فون میں نہیں

سام سنگ نے گلیکسی ایس 8 اور ایس 8 پلس متعارف کرا دئیے ہیں۔سام سنگ کے اس فون میں بہت سے ایسے فیچرز ہیں جو ایپل کے آئی فون میں نہیں۔ ہو سکتا ہے کہ ان میں سے کچھ فیچر آنےو الے آئی فون 8 میں متعارف کرا دئیے جائیں ۔سام سنگ گلیکسی ایس 8 اورایس 8 پلس کے ایسے فیچر جو آئی فون میں نہیں وہ کچھ اس طرح ہیں۔

بہتر سکرین سائز
سام سنگ نے گلیکسی ایس 8 میں کواڈ ایچ ڈی ڈیفی نیشن سکرین متعارف کرائی ہے جو آئی فون 7 پلس کی 1080pڈیفی نیشن سے بہتر ہے۔

سام سنگ نے گلیکسی ایس 8 میں ریزولوشن سیٹ کرنے کا فیچر بھی متعارف کرایا ہے۔
گلیکسی ایس 8 کی سکرین آئی فون 7 کے مقابلے میں کافی بڑی ہے۔ اس وجہ گلیکسی ایس 8 میں ہوم بٹن کا شامل نہ ہونا ہے۔

(جاری ہے)



آئیرس ااور فیشل سکینر
سام سنگ نے گلیکسی ایس 8 میں آئیرئس سکینر بھی متعارف کرایا ہے۔ اس سے فون کی سیکورٹی پہلے سے بھی بہتر ہوگئی ہے۔

سام سنگ نے فون میں چہرہ شناخت کرنے کی ٹیکنالوجی بھی شامل کی ہے۔ اس کے برعکس آئی فون میں صرف ٹچ آئی ڈی کا فیچر ہے جسے سام سنگ گلیکسی ایس 8 میں بھی شامل کیا گیا ہے۔

چارجنگ
سام سنگ گلیکسی ایس 8 یو ایس بی –سی کی بدولت فاسٹ چارجنگ کے قابل ہے ۔ یہ ایپل کے لائٹنگ کنکٹر سے تیز رفتار ہے۔ افواہیں ہیں کہ اگلے آئی فو ن میں بھی یو ایس بی فاسٹ چارجنگ کی سپورٹ ہوگی۔


قابل توسیع سٹوریج
سام سنگ گلیکسی ایس 8 میں 64 جی بی کی انٹرنل سٹوریج ہے۔ اس سٹوریج کو مائیکروایس ڈی کارڈ کی بدولت 256 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔اس کے برعکس آئی فون کو صرف 32 جی بی، 128 جی بی اور 256 جی بی سٹوریج ورژن کے ساتھ خریدا جا سکتا ہے۔

3.5 ایم ایم ہیڈ فون پورٹ
ایپل نے آئی فون 7 سے ہیڈ فون پورٹ ہٹا کر وائرلیس ہیڈ فون متعارف کرایا تھا۔ سام سنگ نے اس پورٹ کو گلیکسی ایس 8 اور ایس 8 پلس میں شامل رکھا ہے تاکہ صارفین کو اضافی وائرلیس ہیڈفون نہ خریدنا پڑے۔

تاریخ اشاعت: 2017-03-30

More Technology Articles