63 billion WhatsApp messages were sent on New Year eve

63 Billion WhatsApp Messages Were Sent On New Year Eve

نئے سال کی شام وٹس ایپ سے 63 ارب پیغامات بھیجےگئے

فیس بک کے مطابق نئے سال کی شام لوگوں نے وٹس ایپ سے 63ارب پیغامات بھیجے۔ ان میں سے 14ارب پیغامات تو صرف بھارتیوں نے بھیجے تھے۔
نئے سال کی شام 63ارب پیغامات کے علاوہ وٹس ایپ پر 8 ارب تصاویر اور 2.5 ارب ویڈیوز بھیجی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

63 ارب کا یہ ریکارڈ اس لیے بھی اہم کیونکہ اپریل 2016 میں وٹس ایپ اور فیس بک میسنجر سے روز کے 60 ارب پیغامات بھیجے جاتے تھے اب نئے سال کی شام وٹس ایپ نے اکیلے 63 ارب کا ہندسہ عبور کر لیا۔
جنوری 2016 میں وٹس ایپ پر بھیجے جانے والے پیغامات کی تعداد 30 ارب روزانہ تھی اور فروری میں یہ 42 ارب ہو گئی تھی۔

تاریخ اشاعت: 2017-01-07

More Technology Articles