6G theoretical speeds can go up to 1TB/s

6G Theoretical Speeds Can Go Up To 1TB/s

6G کی سپیڈ نظریاتی طور پر 1 ٹی بی فی سیکنڈ ہو گی

بہت سے ممالک میں ابھی 5G شروع بھی نہیں ہوا لیکن  ماہرین پہلے ہی اگلی نسل کے وائرلیس نیٹ ورک پر کام شروع کر چکے ہیں۔ چین کی وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی نے  اس حوالے سے ابتدائی کام بھی شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے ماہرین کا  کہنا ہےکہ   6G کی سپیڈ ایک ٹیرابائٹ فی سکینڈ ہوسکتی ہے۔ اس وقت تیز ترین 5G اپنے ابتدائی مراحل میں۔

(جاری ہے)

ابتدائی مراحل میں اس کی سپیڈ 50 ایم بی فی سیکنڈ سے 2 جی بی فی سکینڈ تک جبکہ بعد میں 100 جی بی فی سکینڈ تک ہوسکتی ہے۔


ورکنگ گروپ کے مطابق 6G کی سپیڈ 1 ٹی بی /سیکنڈ تک ہو سکتی ہے۔ اس پر درجنوں محققین اور ماہرین کام کر رہے ہیں لیکن ہم ابھی اس کی تنصیب سے کئی سال پیچھے ہیں۔یاد رہے کہ 5G کی ڈویلپمنٹ 2008 میں شروع ہوئی تھی اور یہ اب تک چند ترقی یافتہ ممالک میں ہی آ سکی ہے۔
6G پر صارفین 40 سے 50 ہائی کوالٹی 4K فلمیں صرف 1 سیکنڈ میں ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔
تاریخ اشاعت: 2020-01-31

More Technology Articles