70 percent of iPhones now running on iOS 9

70 Percent Of IPhones Now Running On IOS 9

70 فیصد آئی فون آئی او ایس 9 پر منتقل ہو چکےہیں

اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم کے اپنے فوائد ہیں۔ اس کی سب سے اہم خصوصیت کسٹومائزیشن کی سہولت اور تھرڈ پارٹی کے لیے اوپن ہونا ہے۔
اینڈروئیڈ کا ہرسمارٹ فون کسٹومائزیشن کی وجہ سے دوسرے سے مختلف ہے۔اسی وجہ سے اینڈروئیڈ کی ڈیوائسز میں اپ ڈیٹس کے لیے کوئی باقاعدہ ایک سا سسٹم نہیں کہ جس کی مدد سے ایک ساتھ تمام ڈیوائسز میں تازہ ترین کوڈ شامل کر دیا جائے۔

اس کے برعکس آئی او ایس اینڈروئیڈ سے بالکل الٹ ہے۔ صارفین کے تازہ ترین ورژن پر منتقل ہونے کی بات کی جائے تو آئی او ایس اینڈروئیڈ سے بہت بہتر ہے۔30 نومبر2015 تک آئی فونز کے 70 فیصد صارفین آئی او ایس کے تازہ ترین ورژن آئی او ایس 9 پر منتقل ہو چکے ہیں۔اس سے پتہ چلتا ہے کہ سافٹ وئیر اپ ڈیٹس کے معاملے میں ایپل کی اپروچ گوگل سے زیادہ کامیاب ہے۔

(جاری ہے)


گوگل کے اینڈروئیڈ مارش میلو کے صارفین کی تعداد پر نظر ڈالی جائے تو حیرت انگیز اعداد شمار سامنے آتے ہیں۔ اینڈروئیڈ کے تازہ ترین ورژن مارش میلو پر منتقل ہونے والے صارفین کی تعداد صرف 0.3 فیصد ہے۔ مارش میلو تو پھر بھی آئی او ایس 9 کے کچھ بعد میں متعارف کرایا گیا ہے، اینڈروئیڈ 5 لولی پاپ کا مارکیٹ شیئر 26 فیصد ہے جبکہ اینڈروئیڈ 4.4کٹ کیٹ ، جس کا اینڈروئیڈ مارکیٹ شیئر سب سے زیادہ ہے، وہ 38 فیصد اینڈروئیڈ فونز میں انسٹال ہے۔یہ اعداد و شمار آپریٹنگ سسٹم اپ گریڈنگ کے حوالے سے اینڈروئیڈ کی ناقص کارکردگی کو ظاہر کرتےہیں۔ گوگل کو اس حوالے سے اپنی اپروچ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-12-03

More Technology Articles