70 percent of the global population will use smartphones by 2020

70 Percent Of The Global Population Will Use Smartphones By 2020

2020 میں دنیا کی 70 فیصد آبادی کے پاس سمارٹ فون ہوگا۔ ایریکسن

ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی ایریکسن(Ericsson) کی رپورٹ کے مطابق2020 میں دنیا کی 70 فیصد آبادی کے پاس سمارٹ فون ہوگا۔ اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 2020 تک دنیا کی 90 فیصد آبادی کی رسائی موبائل براڈ بینڈ نیٹ ورک ہوگی۔
ایریکسن کی موبائلٹی رپورٹ برائے جون 2015 میں دعویٰ کیا گیا کہ سمارٹ فون سبسکرپشن کی عالمی سطح 2020 میں دوگنی ہوکر 6.1 ارب ہو جائے گی۔

2014 میں یہ سطح 2.6 ارب تھی۔عالمی سطح پر سمارٹ فون سبسکرپشن میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ شمالی امریکا اور یورپ میں ایک شخص کے پاس دو دو ہینڈ سیٹس ہیں۔ایریکسن کو یقین ہے کہ 2016 میں سمارٹ فون کی سطح بنیادی یا فیچر فون سے بڑھ جائے گی۔
نئے سمارٹ فونز میں 80 فیصد تعداد ابھرتی ہوئی موبائل مارکیٹ کی وجہ سے ہوگی۔ اس مارکیٹ میں افریقا، مشرق وسطیٰ اور ایشیا پیسیفک کے ممالک شامل ہیں۔

(جاری ہے)


ایریکسن کا کہنا ہے کہ 2020 میں دنیا میں سمارٹ فون ڈیوائسسز کی تعداد 26 ارب ہو جائے گی۔ اس تعداد کی وجہ سے موبائل ڈیٹا کے استعمال میں بھی بہت اضافہ ہو جائے گا۔ اگلے پانچ سالوں میں موبائل فون ڈیٹا کے استعمال میں 10 گنا سے زیادہ اضافہ ہو گا۔ اس میں سے 80 فیصد ڈیٹا سمارٹ فونز کا ہوگا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ 2020 میں ویڈیو ٹریفک میں 55 فیصد اضافہ ہو جائے گا۔ یہ بات ٹی وی چینلز کے لیے سب سے زیادہ خطرناک ہے۔اگر اس رپورٹ کو حتمی طور پر درست سمجھا جائے تو اگلے پانچ سالوں میں موبائل کا 60 فیصد ڈیٹا ویڈیو سٹریمنگ پر مشتمل ہوگا۔

70 percent of the global population will use smartphones by 2020
تاریخ اشاعت: 2015-06-04

More Technology Articles