A massive 18 4inch Lenovo tablet with QHD screen found in benchmark

A Massive 18 4inch Lenovo Tablet With QHD Screen Found In Benchmark

لینوو کا 18.4 انچ کواڈ ایچ ڈی ٹیبلٹ بینچ مارک ویب سائٹ پر سامنے آگیا

حال ہی میں ایسے اینڈروئیڈ پاور ٹیبلٹ سامنے آئے ہیں، جن کا سائز آل ان ون پی سی جتنا ہے(اوپر تصویر IdeaCentre A720 27 انچ آل ان ون پی سی)۔ لینوو بھی اسی طرح کے ایک ٹیبلٹ پر کام کر رہا ہے، جس کا ماڈل نمبر PB2-690N ہے۔ ظا ہر ہے یہ حتمی نام نہیں ہے۔ PB1،6.8 انچ کاPhab Plus تھا۔ یہ اس کا سیکوئل ہو سکتا ہے۔
جی ایف ایکس بینچ کے مطابق نئے ٹیبلٹ کی سکرین 18.4 انچ کی ہوگی، جس کی ریزولوشن 2,560 x 1,440px پکسل ہوگی۔

(جاری ہے)

یہ سام سنگ کے 18.4 انچ گلیکسی ویو(1080p) سے بہتر ہے۔
لینوو کے اس نئے ٹیبلٹ میں سنیپ ڈریگن 652 چپ سیٹ ہوگا، جس میں چار کورٹیکس –اے72 شامل ہونگی۔ میموری کے لحاظ سے بھی یہ ٹیبلٹ دوسروں سے بہتر ہوگا۔ اس میں 4جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہوگی۔
ٹیبلٹ میں اینڈروئیڈ 6.0 مارش میلو انسٹال ہوگا، جس میں یوگا ٹیبلٹ کی طرح سپلٹ سکرین موڈ بھی شامل ہوگا۔ اس کی اضافی خصوصیات میں 8 میگا پکسل کا مین کیمرہ اور 0.3 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-05-13

More Technology Articles